اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️ WhatsApp Channel

اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️

8.5K subscribers

About اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️

Assalamu alaikum wa rahmatullah wa barakatuh! On this channel, content related to the Quran, Hadith, sayings of the righteous predecessors, and motivational writings is shared. Please follow the channel link yourself and share it with your status and friends, family, and relatives, thus lighting the lamp of your share of good deeds. So, rush towards good deeds. May Allah reward you with abundant good and the best reward in this world and the hereafter.🍁🧡🦋🤲🏻 Follow the اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️ channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaGPlWrCHDymeZIM443I

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 3:53:00 PM

’’ﷲ تعالی سے آپ کا تعلق: یہی آپ کی قوت کا سرچشمہ ہے، یہی آپ کی حکمت کا منبع ہے، اور یہی آپ کے ارادے کی تحریک کا باعث ہے۔ پس جب یہ تعلق درست ہو تو آپ کا حال بھی درست ہو جاتا ہے، اور انجام بھی خوشگوار ہوتا ہے۔ اور اگر یہ بگڑ جائے تو آپ کی قوت کمزور پڑ جاتی ہے، حکمت گہنا جاتی ہے، ارادہ ڈگمگا جاتا ہے، آپ کا حال بگڑ جاتا ہے، اور انجام بھی برا ہوتا ہے۔ لہٰذا ﷲ تعالی سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں، اسی کی رضا کو تلاش کریں، ﷲ کے لیے، ﷲ کے ساتھ ہو جائیں اور اللہ کی طرف لوٹیں، اور کسی غیر کی طرف توجہ آپ کو ہرگز اس سے منقطع نہ کر دے۔‘‘ *(شیخ صالح العصیمی حفظہ ﷲ)*

❤️ 👍 😂 6
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 3:44:15 PM

" اے مشتاقِ بہشت! تیرے باپ (آدم)کو محض ایک گناہ کی پاداش میں جنت سے نکال دیا گیا تھا، اور تو ان گناہوں کے ساتھ خلد نشیں ہونا چاہتا ہے جن سے تونے ابھی تک توبہ نہیں کی؟" *ابن جوزی رحمہ اللّٰہ* *التبصرة*

😢 ❤️ 🌊 👍 😖 🙏 12
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 4:05:17 PM

*`سوتے ھوئے اچھے خواب کی تمنا کرنا`* ابن وہب نے کہتے ہیں: ’’مجھے لیث بن سعد اور جابر بن اسماعیل نے عقیل بن خالد کے واسطے سے ابن شہاب سے، اور انہوں نے عروہ بن زبیر سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا فرماتی تھیں کہ جب وہ سونے کا ارادہ کرتیں تو یہ دعا کرتی تھیں: *`اللّٰہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رُؤْيَا صَالِحَةً، صَادِقَةً غَيْرَ كَاذِبَةٍ، نَافِعَةً غَيْرَ ضَارَّةٍ`* *(اے ﷲ! میں تجھ سے اچھے خواب کی دعا گو ہوں، جو سچا ہو، جھوٹا نہ ہو، فائدہ دینے والا ہو، نقصان پہنچانے والا نہ ہو۔)* جب وہ یہ دعا پڑھ لیتیں تو لوگ سمجھ جاتے کہ اب وہ صبح تک یا رات کو جاگنے تک کچھ نہیں بولیں گی۔ ابن لہیعہ نے بھی ان سے یہی روایت بیان کی۔ *(الجامع، ح: 1017) اسنادہ صحیح* *العبد/ عبدالرحمن السعیدي*

❤️ 🤲 5
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 4:05:11 PM

*Night Azkar*

Post image
❤️ 😢 7
Image
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 3:27:39 PM

*لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ*🍁🧡🦋

❤️ 👍 🌼 🫀 25
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 4:05:16 PM

*⚠️ `اپنی تنہائیوں کو پاک کریں اور نیکیوں کو ضائع ہونے سے بچائیں` ❗* حضرت ثوبان رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا : *’’ میں اپنی امت کے ان افراد کو ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں جیسی سفید ( روشن ) نیکیاں لے کر حاضر ہوں گے تو ﷲ عزوجل ان ( نیکیوں کو ) بکھرے ہوئے غبار میں تبدیل کر دے گا ۔‘‘* حضرت ثوبان رضی ﷲ عنہ نے عرض کیا : ﷲ کے رسول ❗ *`ان کی صفات بیان فرما دیجیے`* ۔ ان ( کی خرابیوں ) کو ہمارے لیے واضح کر دیجیے ۔ ایسا نہ ہو کہ ہم ان میں شامل ہو جائیں اور ہمیں پتہ بھی نہ چلے - آپ نے فرمایا : *’’ وہ تمھارے بھائی ہیں اور تمھاری جنس سے ہیں ، اور رات کی عبادت کا حصہ حاصل کرتے ہیں جس طرح تم کرتے ہو ۔ لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ انھیں جب تنہائی میں ﷲ کے حرام کردہ گناہوں کا موقع ملتا ہے تو ان کا ارتکاب کر لیتے ہیں ۔‘‘* *`|[سُنن ابن ماجه # 4245]|`*

❤️ 😢 6
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 5:17:07 PM

*"جب تم رات کے اندھیرے میں اپنے آقا و مولا کے سامنے بیٹھو، تو بچوں والی عادات اپناؤ؛ جیسے بچہ اپنے باپ سے کچھ طلب کرے، اور باپ نہ دے؛ تو وہ رو رو کر طلب کرتا ہے!" *امام ابن الجوزي رحمہ ﷲ* *(المدهش : 219/1)*

❤️ 👍 🫀 15
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 4:05:18 PM

*Tahjjud reminder*⏰⏰ جب رات کے آخری پہر انسان اپنے رب کے سامنے جھک کر دعا مانگتا ہے، تو آسمان سے رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، اور ہر دکھ، غم، اور تکلیف مٹا دی جاتی ہے۔ تہجد کی دعائیں خالی نہیں لوٹتیں، بلکہ قبولیت کے تحفے کے ساتھ آتی ہیں اور زندگی کو ایسی خوشیوں سے بھر دیتی ہیں جو دل کو سکون اور روح کو راحت بخشتی ہیں۔ بس تہجد کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو، اور دیکھو کیسے معجزے ہوتے ہیں۔۔!!! *`دعاؤں کی قبولیت کا بہترین وقت تہجد کا وقت ہے`* *Let's set the alarm for Tahajjud prayers. Remember me, my family, and those connected to me in your prayers. May Allah, the Most High, accept all your prayers..!!!*

❤️ 🤲 6
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 3:27:42 PM

*یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّهُ، وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ*🍁🧡🦋🤲🏻

❤️ 👍 🌼 🤲 🫀 27
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
6/20/2025, 3:26:55 PM

*وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ* *ترجمہ:* اور ﷲ کو بہت زیادہ یاد کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ. *(سورة الأنفال)*

❤️ 2
Link copied to clipboard!