Afkaar e Maududi WhatsApp Channel

Afkaar e Maududi

4.1K subscribers

About Afkaar e Maududi

مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلی مودودی کی کتب کی فراہمی اور اسلامی تعلیمات و افکار سے آگاہی کے لیے فالو کریں

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Afkaar e Maududi
Afkaar e Maududi
2/1/2025, 5:00:28 PM

ایک توجہ درکار ہے ایک تعاون چاہیے .... قدسیوں نے سوا سالہ جنگ کے دوران دنیا کو جہاں اپنی استقامت سے حیران کیا، وہاں سب سے زیادہ متاثرکن چیز ابلاغ کا میدان تھا۔ پہلے دن سے آخری دن تک کوریج اور میڈیا کا استعمال حیران کن تھا، ایسا کہ اسرائیل بھی اس پر چیخ اٹھا ابھی ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتا۔ مہم کے 100 دنوں میں 84 پوڈکاسٹ کیں۔ ٹرمپ اور کمالا ہیرس نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنائے، امریکہ میں پابندی کے باوجود اسے استعمال کیا، بالآخر ٹرمپ آیا تو پابندی ہٹانی پڑی کچھ عرصہ پہلے ہندوستان میں الیکشن ہوا تو بی جے پی کا نعرہ اب کی بار چار سو پار تھا، مگر دھرو راٹھی، رویش کمار جیسے یوٹیوبرز نے پانسہ پلٹ دیا، اور 400 کا دعویٰ کرنے والے 300 بھی پار نہ کر پائے یہاں پاکستان میں خان صاحب کے لیے ویسا ماحول نہیں بنا، الیکشن کے دنوں میں جو چینلز سب سے زیادہ دیکھے گئے، ان میں سے 90 فیصد ان کے حامی تھے، ان کی کمپین کر رہے تھے ملائشیا سے پاس کے سربراہ عبدالہادی اوانگ کے بیٹے منصورہ آئے، خود رکن پارلیمنٹ ہیں۔ پاس ملائشین پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ پوچھا کامیابی میں سب سے اہم کردار کس چیز نے ادا کیا ، بتایا ٹک ٹاک اور فیس بک ٹیم کے ساتھ دو تین سال پہلے ورکشاپس میں بتایا گیا تھا کہ میٹا پلیٹ فارمز پر اب 79 فیصد ڈیٹا ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ اب شاید 90 فیصد کے قریب ہو چکا ہو جو شخص گاؤں دیہات میں ہے، پڑھا لکھا نہیں ہے، فیس بک، وٹس ایپ، ٹوئٹر استعمال نہیں کرتا، وہ ٹک ٹاک دیکھتا سنتا ہے، اور سیاسی پیغام پہنچانے کا بڑا ذریعہ ہے ۔ یہ تفصیل بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اب ساری گیم ویڈیو کنٹنٹ یعنی ٹک ٹاک، ریلیز، شارٹس کی ہے۔ پوڈکاسٹ اور یوٹیوب چینلز کی ہے۔ جس کا کنٹنٹ زیادہ ہوگا، بولنے والے سننے والے زیادہ ہوں گے، بازی اسی کے نام رہے گی اگر رائے عامہ ہمورا کرنی ہے، الیکشن کا معرکہ سر کرنا ہے، تو ضروری ہے کہ ہمارے پاس ہر طبقے میں ایسے چینلز اور بولنے والے ہوں۔ امیر جماعت کی آواز میں آواز ملانے والے اوپر سے نیچے تک سینکڑوں لوگ موجود ہوں گے تو بات بنے گی۔ اس لیے انفرادی طور پر، اجتماعی طور پر، کچھ دوستوں کے گروپ کی صورت میں، جیسے ممکن ہو، کوشش ہونی چاہیے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بنیں، یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس بنیں۔ یہ کاوش ہر سطح پر ہونی چاہیے۔ ۔ اس حوالے سے ہم ایک کوشش شروع کر رہے ہیں وژنری وائسز کے نام سے اسلامی جمعیت طلبہ کے دو سابقین ناظمین اعلی نوید انور اور نصراللہ گورایہ صاحبان نے پوڈکاسٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ 3 منٹ سٹوری پر حالات حاضرہ اور دعوتی، سیاسی، تاریخی موضوعات پر 3 منٹ کی ویڈیوز آئیں گی۔ آپ سے گزارش ہے کہ نیچے دیے گئے ان لنکس پر باری باری کلک کرکے ان یوٹیوب چینلز کو سبسکرائب کر لیں۔ کم از کم ہدف 10 ہزار سبسکرائبر کا ہے۔ یہ اپنے گروپس اور براڈکاسٹ لسٹ میں شیئر کر دیں تو آسانی سے پورا ہو سکتا ہے۔ یوٹیوب کے علاوہ فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ٹوئٹر (ایکس) پر بھی اسی نام سے اکاؤنٹس ہیں، ان کو بھی فالو کر لیجیے۔ ۔ اگر آپ کا یوٹیوب چینل ہے، اور باقاعدگی سے اپڈیٹ ہوتا ہے تو اس کا لنک ان باکس کر دیجیے۔ تحریکی ساتھیوں کے چینلز پروموٹ کرنے کی کوشش کریں گے آپ ویڈیو کنٹنٹ بنانا چاہتے ہیں یا یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ ہے تو ان باکس کیجیے تاکہ آپ کو متعلقہ گروپ میں ایڈ کر لیا جائے۔ جزاک اللہ چینلز سبسکرائب کرنے کے لیے لنک https://www.youtube.com/@visionaryvoicespk https://www.youtube.com/@3MinuteStoryUK

❤️ 👍 😂 💫 🥰 43
Link copied to clipboard!