
Khanqah Zakaria | خانقاہ زکریا
3.0K subscribers
About Khanqah Zakaria | خانقاہ زکریا
*شفیقُ الاُمت حضرت جی مولانا محمدعزیزالرحمٰن ہزاروی رحمۃاللہ علیہ کے گلشن، مرکز رُشد وہدایت “خانقاہ دارالعلوم زکریا اسلام آباد” کا آفیشل واٹس اپ چینل۔* *جوائن کیجئے اور شیئر کیجئے۔* Email: [email protected] Whatsapp: +92 333 5555161 https://whatsapp.com/channel/0029Va8j7NvL7UVb7j7Fat2P
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

رمضان المبارک کمالیں! تیاری شروع کیجئے۔(9)


*اعلامیہ اجلاس جمعیت اہلسنت:* اسلام آباد (25,فروری 2025ء): جمعیت اہلسنت والجماعت کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ 🔸متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مساجد ومدارس کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، 🔸حکمران دوبارہ 2007ء جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ 🔸ملک کی موجودہ نازک صورتحال مساجد و مدارس کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کا متحمل نہیں۔ 🔸علماء نے جامعہ حفصہ کی نگران اُم حسان، دیگر طالبات اور تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ 🔸شرکاء اجلاس نے حکومت کو متنبہ کیاکہ اسلام آباد کی پُرامن فضا کو خراب نہ کیا جائے، ایسا محسوس ہورہا ہے دوبارہ 2007ء جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، جو ملکی فضا کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 🔸مساجد ومدارس کے حقوق کے تحفظ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے جمیعت اہلسنت والجماعت کا بڑا اجلاس جلد اسلام آباد میں طلب کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں مولانا ظہور احمد علوی جنرل سیکرٹری جمیعت اہلسنت و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان، مولانا نذیر فاروقی مہتمم معارف القرآن اسلام آباد، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمٰن مہتمم جامعہ اسلامیہ راولپنڈی، مفتی اویس عزیز صدر جمیعت علماء اسلام اسلام آباد، مفتی عبدالسلام مہتمم دارالھدیٰ اسلام آباد، مفتی عبدالرحمٰن مسؤل وفاق المدارس العربیہ راولپنڈی، مولانا قاری عبد الکریم مہتمم جامعہ قاسمیہ اسلام آباد، مولانا ولی اللہ نائب مہتمم دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار، مولانا قاضی جنید رشید مہتمم دارالعلوم فاروقیہ دھمیال، مفتی عبداللہ سیکرٹری جنرل جمیعت علماء اسلام اسلام آباد، مولانا عبدالرحمٰن معاویہ جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل اسلام آباد، فیصل خان رکن شوریٰ ایم ایس او، بلال ربانی ایم ٹی ایم، مولانا عبدالروف محمدی پاکستان شریعت کونسل، مولانا قاضی ہارون الرشید رہنما مجلس تحفظ ختم نبوت، مولانا حمداللہ، مفتی تنویر اعوان، مولانا شہزاد عباسی، مولانا سیدمحمد طاہر، مولانا قاری مرشد عالم ودیگر نے شرکت کی۔ *میڈیا سیل جمعیت اہلسنت والجماعت*

ماہ مقدس رمضان کو کمانے کی فکر اور تیاری کیجئے:


رمضانُ المبارک کی فضیلت: بزُبان حضرت جی مولانا محمدعزیزالرحمٰن ہزاروی رحمہ اللہ https://whatsapp.com/channel/0029Va8j7NvL7UVb7j7Fat2P