Saudi Arabia Jobs Ads Group WhatsApp Channel

Saudi Arabia Jobs Ads Group

8.8K subscribers

About Saudi Arabia Jobs Ads Group

WhatsApp number 059 609 8945 https://whatsapp.com/channel/0029Va8Ue2f3AzNVkAeGer1J

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 8:19:04 PM

https://chat.whatsapp.com/KrTKa4CJ1sABtHWC2MoOCp *بحوالہ: تفسير ابن كثير* *سورۃُ النساء :04 آیت:114 تا 115* *پارہ رکوع:14 سورت رکوع:17* *پارہ:5 منزل:1* *متن ترجمہ: فتح محمد جالندھری* *اَعُوْذُبِاللَّهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ* *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ* *لَا خَيْرَ فِيْ كَثِيْرٍ مِّنْ نَّجْوٰٮهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍ ۢ بَيْنَ النَّاسِ ۗ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ فَسَوْفَ نُـؤْتِيْهِ اَجْرًا عَظِيْمًا(114)* *لفظی ترجمہ:* لَا: نہیں خَیْرَ: بھلائی فِیْ: میں کَثِیْرٍ: زیادہ مِّنْ: سے نَّجْوٰی: مشوروں ھُمْ: ان کے اِلَّا: مگر مَنْ: جو اَمَرَ: حکم دیا بِ: ساتھ صَدَقَۃٍ: صدقہ اَوْ: یا مَعْرُوْفٍ: بھلائی اَوْ: یا اِصْلَاحٍ ۭ: صلح بَیْنَ: درمیان النَّاسِ: لوگوں وَ: اور مَنْ: جس نے یَّفْعَلْ: کیا ذٰلِكَ: ایسے ابْتِغَآءَ: چاہتے ہوئے مَرْضَاتِ: رضا اللّٰہِ: اللہ کی فَ: تو سَوْفَ: عن قریب نُؤْتِیْ: ہم دیں گے ہِ: اسے اَجْرًا: ثواب عَظِیْمًا: بڑا *ترجمہ:* ان کی بہت سی سر گوشیوں میں کوئی خیر نہیں، سوائے اس شخص کے جو کسی صدقے یا نیک کام یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے اور جو بھی یہ کام اللہ کی رضا کی طلب کے لیے کرے گا تو ہم جلد ہی اسے بہت بڑا اجر دیں گے۔ Translation: *"No good is there in much of their private conversation, except for those who enjoin charity or that which is right or conciliation between people. And whoever does that seeking means to the approval of Allah - then We are going to give him a great reward."* *وَمَنْ يُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَـهُ الْهُدٰى وَ يَـتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيْلِ الْمُؤْمِنِيْنَ نُوَلِّهٖ مَاتَوَلّٰى وَنُصْلِهٖ جَهَـنَّمَ ۗ وَسَآءَتْ مَصِيْرًا(115)* *رکوع:17/14* *لفظی ترجمہ:* وَ: اور مَنْ: جو یُّشَاقِقِ: مخالفت کرے الرَّسُوْلَ: رسول کی مِنْۢ: سے بَعْدِ: بعد مَا: جو تَبَیَّنَ: ظاہر ہوئی لَ: واسطے ہُ: اس کے الْھُدٰی: ہدایت وَ: اور یَتَّبِعْ: پیروی کرے غَیْرَ: علاوہ سَبِیْلِ: راستہ الْمُؤْمِنِیْنَ: مسلمانوں کا نُوَلِّ: ہم پھیر دیں گے ہٖ: اسے مَا: جیسا تَوَلّٰی: وہ پھرا وَ: اور نُصْلِ: ہم پہنچائیں گے ہٖ: اسے جَھَنَّمَ: جہنم وَ: اور سَآءَتْ: بُری ہے مَصِیْرًا: جگہ لوٹنے کی *ترجمہ:* اور جو کوئی رسول کی مخالفت کرے، اس کے بعد کہ اس کے لیے ہدایت خوب واضح ہو چکی اور مومنوں کے راستے کے سوا (کسی اور) کی پیروی کرے ہم اسے اسی طرف پھیر دیں گے جس طرف وہ پھرے گا اور ہم اسے جہنم میں جھونکیں گے اور وہ بری لوٹنے کی جگہ ہے۔ Translation: *"And whoever opposes the Messenger after guidance has become clear to him and follows other than the way of the believers - We will give him what he has taken and drive him into Hell, and evil it is as a destination."* *اچھے کاموں کی دعوت اور برے کاموں سے روکنے کے علاوہ تمام باتیں قابل مواخذہ ہیں* لوگوں کے اکثر کلام بے معنی ہوتے ہیں سوائے ان کے جن کی باتوں کا مقصد دوسروں کی بھلائی اور لوگوں میں میل ملاپ کرانا ہو، سیدنا سفیان ثوری رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے لوگ جاتے ہیں ان میں سعید بن حسان رحمہ اللہ بھی ہیں تو آپ فرماتے ہیں سعید رحمہ اللہ تم نے ام صالح کی روایت سے جو حدیث بیان کی تھی آج اسے پھر سناؤ، آپ سند بیان کر کے فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انسان کی تمام باتیں قابل مواخذہ ہیں بجز اللہ کے ذکر اور اچھے کاموں کے بتانے اور برے کاموں سے روکنے کے۔ *سنن ترمذي:2412،قال الشيخ الألباني:ضعیف* ‏‏‏‏ سفیان رحمہ اللہ نے کہا یہی مضمون اس آیت میں ہے، یہی مضمون آیت *يَوْمَ يَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰۗىِٕكَةُ صَفًّا ٷ لَّا يَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا* 78-النبأ:38 ‏‏‏‏ میں ہے یہی مضمون سورۃ والعصر میں ہے *وَالْعَصْرِ • إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ* 103-العصر:1-2 ‏‏‏‏. مسند احمد میں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ لوگوں کی آپس میں محبت بڑھانے اور صلح صفائی کے لیے جو بھی بات کہے اِدھر اُدھر سے کہے یا قسم اٹھائے وہ جھوٹوں میں داخل نہیں، سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اِدھر کی بات اُدھر کہنے کی تین صورتوں میں اجازت دیتے ہوئے سنا ہے جہاد کی ترغیب میں، لوگوں میں صلح کرانے اور میاں بیوی کو ملانے کی صورت میں یہ ہجرت کرنے والیوں اور بیعت کرنے والیوں میں سے ہیں۔ *صحیح بخاری:6292* ‏‏‏‏ ایک اور حدیث میں ہے کیا میں تمہیں ایک ایسا عمل بتاؤں؟ جو روزہ نماز اور صدقہ سے بھی افضل ہے لوگوں نے خواہش کی تو آپ نے فرمایا وہ آپس میں اصلاح کرانا ہے فرماتے ہیں اور آپس کا فساد نیکیوں کو ختم کر دیتا ہے (‏‏‏‏ابو داود وغیرہ)‏‏‏‏‏‏‏‏ *مسند احمد:444/6:قال الشيخ الألباني:صحیح* ‏‏‏‏ بزار میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے فرمایا آ میں تجھے ایک تجارت بتاؤں لوگ جب لڑ جھگڑ رہے ہوں تو ان میں مصالحت کرا دے جب ایک دوسرے سے رنجیدہ ہوں تو انہیں ملا دے۔ *مسند بزار:2060:ضعیف* ‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسی بھلی باتیں رب کی رضا مندی خلوص اور نیک نیتی سے جو کرے وہ اجر عظیم پائے گا۔ جو شخص غیر شرعی طریق پر چلے یعنی شرع ایک طرف ہو اور اس کی راہ ایک طرف ہو۔ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کچھ ہو اور اس کا مقصد عمل اور ہو۔ حالانکہ اس پر حق واضح ہو چکا ہو دلیل دیکھ چکا ہو پھر بھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کر کے مسلمانوں کی صاف راہ سے ہٹ جائے تو ہم بھی اسے ٹیڑھی اور بری راہ پر ہی لگا دیتے ہیں اسے وہی غلط راہ اچھی اور بھلی معلوم ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ بیچوں بیچ جہنم میں جا پہنچتا ہے۔ مومنوں کی راہ کے علاوہ راہ اختیار کرنا دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت اور دشمنی کے مترادف ہے جو کبھی تو شارع علیہ السلام کی صاف بات کے خلاف اور کبھی اس چیز کے خلاف ہوتا ہے جس پر ساری امت محمدیہ متفق ہے جس میں انہیں اللہ نے بوجہ ان کی شرافت وکرامت کے محفوظ کر رکھا ہے۔ اس بارے میں بہت سی حدیثیں بھی ہیں اور ہم نے بھی احادیث اصول میں ان کا بڑا حصہ بیان کر دیا ہے، بعض علماء تو اس کے تواتر معنی کے قائل ہیں، امام شافعی رحمہ اللہ غورو فکر کے بعد اس آیت سے امت کے اتفاق کی دلیل ہونے پر استدلال کیا ہے حقیقتاً یہی موقف بہترین اور قوی تر ہے، بعض دیگر ائمہ نے اس دلالت کو مشکل اور دور از آیت بھی بتایا ہے، غرض ایسا کرنے والے کی رسی اللہ میاں بھی ڈھیلی چھوڑ دیتے ہیں۔ جیسے فرمان ہے *فَذَرْنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَـٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ* 68-القلم:44 ‏‏‏‏ یعنی ” ہم ان کی بیخبری میں آہستہ آہستہ مہلت بڑھاتے رہتے ہیں، ان کے بہکتے ہی ہم ان کے دلوں کو ٹیڑہ کر دیتے ہیں “ *فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّـهُ قُلُوبَهُمْ* 61-الصف:5 ‏‏‏‏ ” ہم بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا کر دیتے ہیں، ہم انہیں ان کی سرکشی میں گم چھوڑ دیتے ہیں۔ بالآخر ان کی جائے بازگشت جہنم بن جاتی ہے۔ “ جیسے فرمان ہے *وَنَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ* 6-الأنعام:110 ‏‏‏‏ ” ظالموں کو ان کے ساتھیوں کے ساتھ قبروں سے اٹھائیں گے۔“ اور جیسے فرمایا *وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا* ‏‏‏‏ 18-الكهف:53 ‏‏‏‏ ” ظالم آگ کو دیکھ کر جان لے گا کہ اس میں کودنا پڑے گا لیکن کوئی صورت چھٹکارے کی نہ پائے گا۔“ مزید ایسی پوسٹس حاصل کرنے کے لیے ھمارا گروپ جوائن کریں. https://chat.whatsapp.com/KrTKa4CJ1sABtHWC2MoOCp

Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:49:03 PM
Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:48:18 PM

+966 59 930 9336

Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:48:00 PM

+966 55 337 0447

Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:47:49 PM

+966 57 238 7004

Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:47:39 PM
Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:47:38 PM
Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:47:34 PM
Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:47:14 PM

السلام علیکم بھائی وادی دوسر میں کام ہے کوئی بھی اقامہ قابل قبول ہے آلو کا کام ہے یہ بوری ہے جو بندہ 3 بوری برے گا دن میں اس کا 1500+300 تخواہ ہے اور جو لوگ 4 بوری برے گا اس کا 1800+300 ہے

Saudi Arabia Jobs Ads Group
Saudi Arabia Jobs Ads Group
2/17/2025, 7:31:40 PM

لیبر کورٹ میں کیس کرنے کیلیے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کریں شکریہ. 1..اپنا مکمل نام ولدیت تاریخ پیداش موبائل-فون نمبر 2.کفیل کا موبائل-فون نمبر یا مدیر انچارج کا فون نمبر 3.کمپنی کا نام جس پر کیس کرنا ہے اس کاسجل تجاری نمبر یا کو مہر والا کاغز یا لیٹر پیڈ 4.کام شروع کرنے کی تاریخ سال مہینہ 5.کام ختم کون سی تاریخ کو کیا سال مہینہ 6.کون کون سے مہینے کی تنخواہ باقی ہے ان مہینوں کے نام تاریخ اور سال کا نام. 7.آج تک کمپنی نے آپ کو کتنے ٹکٹ دیے 8. سالانہ 21 دن کی چھٹی کے پیسے ملے یا نہیں 9. اب آپ نقل کفالہ کروانا چاہتے ہیں یا خروج نہای 10. آپ سعودی عرب کے کس شہر میں موجود ہیں اور آخری کام کس شہر میں کیا تھا 11.آپ کا قریبی مکتب العمل کون سا ہے اور لیبر کورٹ یعنی محکمہ عمالیہ کون سے شہر کا قریب ہے 12. خروج نھای کی صورت میں ٹکٹ کو سے شہر کا ایر پورٹ آپ کے قریب ہے 13.ای میل اور اس کا پاس ورڈ 14.آج تک کتنے ٹکٹ ملے 15.سالانہ بونس آج تک کتنا ملا 16.ھروب کی صورت میں کون سی تاریخ کو ھروب ہوا؟ کیوں ھروب ہوا؟ 17.تنحواہ + اضافی مراعات کتنی؟ 18. اور ٹایم کتنے گھنٹے پر گھنٹے کا ریٹ 20.اقامہ ختم ہونے میں کتنی مدت باقی ہے؟ 21.جی میل ایڈریس؟ 22.ابشر کا خفیہ نمبر(پاسورڈ) 23.پاسپورٹ کس کے پاس ہے؟ اس کا نمبر کیاہے

Link copied to clipboard!