راہ دین _ Raah E Deen
34.7K subscribers
About راہ دین _ Raah E Deen
*'بزم راہ دین' ایجاد کرنے کا مقصد؛ محض مضامین و واقعات، نیز اصلاحی و ادبی تحاریر کے ساتھ حالاتِ حاضرہ پر مشتمل خبروں کی نشر و اشاعت ھے۔*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts
و إذا تعلّقت القلوبُ بِربها طابت لهَا الدنيا بِرغم أساها قل للأماني السائراتِ لِربهّا الله يسمعهَا ولا ينساهَا 🤍 اور جب دل اپنے رب سے وابستہ ہو جائیں، تو دنیا اپنی ساری تکلیفوں کے باوجود خوشگوار لگتی ہے۔ اُن تمناؤں سے کہو جو اپنے رب کی جانب رواں دواں ہیں، اللہ انہیں سنتا ہے اور کبھی نہیں بھولتا۔🌻

*احمدآباد* *کا* *حادثہ* *بڑا* *حادثہ* *ہے* ! بہت ہی دردناک حادثہ! ایسے ناگہانی حادثوں سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے! جہاز میں دو سو سے زائد افراد سوار تھے! الگ الگ طرح کے افراد! الگ الگ مذہب سے تعلق رکھنے والے! الگ الگ خوابوں کے ساتھ جینے والے! یہ تمام افراد لندن جارہے تھے! کچھ بزنس مین رہے ہوں گے! کچھ جاب کرنے والے رہے ہوں گے! کچھ اسٹوڈنٹ رہے ہوں گے! کچھ کے خاندان وہیں آباد ہوں گے! اور کچھ تفریح وسیاحت کے لیے جارہے ہوں گے! جہاز جس عمارت پر گرا وہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت تھی! وہاں نہیں معلوم کتنے طلبہ اس حادثے کے شکار ہوئے! یہ تمام طلبہ اپنے ساتھ کتنی امیدیں اور کتنی تمنائیں رکھتے ہوں گے! اپنی ذاتی امنگیں اور تمنائیں! والدین اور گھر خاندان والوں کی امیدیں اور تمنائیں! لیکن! ایک ہی پل میں کیا سے کیا ہوگیا! کتنے خواب چکنا چور ہوگئے! کتنے گھر ویران ہوگئے! کتنے خاندان محروم ہوگئے! کتنی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں! یہی دنیا ہے! اور یہی اس دنیا کی حقیقت ہے! پل بھر میں سب کچھ ختم ہوجاتا ہے! سب کچھ چکناچور ہوجاتا ہے! سارے خواب! سارے منصوبے! ساری امیدیں! ساری تمنائیں! سب کچھ دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے!🥹😢
نہ کیجئے امید برسات فلک سے🌧️ اس سال زمینوں نے لہو خوب پیا ہے 🇵🇸
🔹 *حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔* *دو آنکھوں کو جہنم کی آگ نہیں چھوۓ گی ایک وہ جو اللہ کے ڈر سے تر ہوئی ہو اور ایک وہ آنکھ جس نے راہِ جہاد میں پہرہ دیتے ہوۓ رات گزاری ہو۔۔۔۔۔* *«سنن ترمذی: 1439»*
قــــــریب کیا ہے ؟ قیامت…! اور قــــــریب تر؟ موتــــــ۔۔۔! عجیب کیا ہے ؟ دنـــیا۔۔۔! اور عجیب تر؟ طلبـــِ دنیا۔۔۔! واجبــــــ کیا ہے ؟ تــوبـــہ۔۔۔! اور واجبــــــ تر؟ گناہوں سے بچنا۔۔۔! مشکل کیا ہے ؟ قبــــــر میں اترنا۔۔۔! اور مشکل تر؟ اعمالِ صالح کے بغیر اترنا۔۔۔! لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف
*اپنے دن کی شروعات درودِپاکــــ پڑھتے ہوئے کیجئے* پڑھ لیجیے اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ، وَّ عَلٓىٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلٓىٰ إِبْرَاهِيمَ، وَ عَلٓىٰ أٰلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيدٌ. اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ، وَّ عَلٓىٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلٓىٰ إِبْرَاهِيمَ، وَ عَلٓىٰ أٰلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيدٌ۔ 🌷🌼

جب گرمی برداشت نہ ہو تو شکوہ نہ کریں بلکہ کہیں: *اللّٰهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّار* "اے اللّٰه! مجھے جہنم کی آگ سے بچا۔" شاید یہی کلمات نجات کا سبب بن جائیں دنیا کی گرمی برداشت نہیں ہوتی تو سوچیں! جہنم کی گرمی کیسی ہو گی؟ اسی لیے زبان پر شکوہ نہیں، دعا لائیں۔
