
پنجاب گورنمنٹ پروگرامز
2.6K subscribers
About پنجاب گورنمنٹ پروگرامز
گورنمنٹ آف پنجاب کی تمام جاری ریلیف سکیمزکے بارے میں تفصیل سے معلومات، تفصیلات اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل معلومات ایک ہی جگہ پر۔ چینل میں شامل ہوں اور تمام سکیموں کی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں، چاہے وہ بیروزگاری وظیفہ ہو، تعلیم، صحت، یا دیگر عوامی فلاح و بہبود کی سکیمیں
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

گورنمنٹ آف پنجاب کیجانب سے زرعی ٹیوب ویلز کے سولر پروگرام کی قرعہ اندازی کردی گئی ہے۔ اپنا سٹیٹس چیک کرنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں https://cmstp.punjab.gov.pk/login

پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کر دئیے گئے پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں.