
PTI NA-143 ( PP-202 / PP-203 / PP-204)
1.4K subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ISPR نے مقبوضہ کشمیر (Indian Occupied Kashmir) کو “بھارتی زیرانتظام کشمیر” (Indian Administrated Kashmir) کا نام دے دیا ہے کیا اس نالائقی پر DG ISPR کو ہٹایا جائے گا؟ یا یہ حکومت اور ان کو لانے والی اسٹیبلشمنٹ کی نئی کشمیر پالیسی ہے؟


اگر آج ہم سب اکٹھے ہوجائیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ہمارے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا یہ ہمارا نفاق ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں غیر جمہوری قوتوں کو بالادستی حاصل رہی ہے۔۔۔ ہمارے نظریات میں تفاوت ہوسکتا ہے لیکن وہ چیزیں جن پر ہم متفق ہیں ہمیں آگے بڑھنا ہے یہ قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی اگر ہم شرافت کے نقطے پر متحد نہیں ہوتے ہمیں متحد ہونا ہوگا ہمیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی ہوگی۔۔۔۔ @salmanAraja

عمران خان اور اپنے حلقے کی عوام کے ووٹ سے غداری کرنے والے ضمیر فروش لوٹا اورنگزیب کھچی نے عوامی جذبات کو روندتے ہوئے ان کا ووٹ فروخت کیا۔ اب باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہوکر وزارت حاصل کرلی، عوام اپنے ووٹ کا حساب ضرور لیں گی #مافیا_راج_نامنظور


"میری درخواست ہے کہ اب کی بار میرے بیٹے کی ضمانت ہو جائے، وہ میری زندگی کا واحد سہارا ہے، میں تھک گئی، ہوں بہت مشکل سے کورٹ، تھانے جاتی ہوں، میری ہمت اب جواب دے گئی ہے، بہت تکلیف دیکھی ہے میں نے" 9 مئی کے حوالے سے جھوٹے کیس میں دو سال سے قید گھر کے واحد کفیل رضا علی کی والدہ کی گفتگو #مافیا_راج_نامنظور

"رضا علی کی ایک ہی بارہ سال کی بیٹی ہے ابھی تک ٹراما میں ہے گھر کی بیل بجے تو رونا چیخنا شروع کر دیتی کہ شاید پھر پولیس آگئی ہے" رضا علی کی ہمشیرہ کی گفتگو #مافیا_راج_نامنظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور میڈیا سے گفتگو [انگریزی سب ٹائٹلز - اردو بیان] 25 فروری 2025 #ReleaseImranKhan #SubtitledByPTI #ImranKhan

قومی کانفرنس کا 9 نکات پر مشتمل ایجنڈا 1 ۔ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے 2 ۔ 8 فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی معاشی اور سماجی بحران کے ذمہ دار ہیں 3 ۔موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے 4 ۔ آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم کو ختم کرنے کا مطالبہ 5 ۔آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ہے اور اس غیر نمائندہ حکومت کی فسطائیت کی واضح دلیل ہے 6 ۔ ہمارا آئین کسی پاکستانی شہری کو سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے ہراساں، گرفتار یا جیل میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے 7 ۔ عوام اور میڈیا کی زبان بندی کرنے کے لیے کی گئی پیکا ترامیم کو ختم کرنے کا مطالبہ 8 ۔بلوچستان خیبر پختونخواہ پنجاب اور سندھ میں پانی کے مسائل کی تقسیم 1991 کے واٹر ریکارڈ کے مطابق کی جائے 9 ۔ ملک کے موجودہ بحران کا واحد حل آزادانہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے