
PTI Official Canada
115 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

Imran Khan has once again shown that he is a true national leader who prioritizes his country’s interests above all else. In a letter to COAS General Asim Munir, the nation's leader Imran Khan demanded a policy shift, citing election fraud, judicial interference under the 26th Amendment, and cyber laws used to suppress dissent. He condemned the crackdown on PTI workers and journalists and exposed economic mismanagement. Calling for a judicial commission, he warned that the establishment's policies are deepening the divide between the army and the nation, threatening national unity.


سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف کو کھلا خط: “فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے!! ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور فوج کی بدنامی کو کم کیا جا سکے۔ سب سے بڑی وجہ 2024 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی سر عام چوری ہے جس نے عوام کے غصے کو ابھارا ہے۔ جس انداز میں ایجنسیاں پری پول دھاندلی اور نتائج کنٹرول کرنے کے لیے سیاسی انجینئرنگ میں ملوث رہیں اس نے قوم کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ صرف 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر “اردلی حکومت” ملک پر مسلط کر دی گئی- دوسری وجہ چھبیسویں آئینی ترمیم ہے۔ جس طرح چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی غرض سے ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اس کے خلاف پاکستانی عوام میں شدید نفرت پائی جا رہی ہے۔ میرے مقدمات "پاکٹ ججز" کے پاس لگانے کے لیے ناصر جاوید رانا نے فیصلے کو ملتوی کیا۔ عدالتوں میں جاری "کورٹ پیکنگ" کا مقصد یہی ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات من پسند ججز کے پاس لگا کر اپنی مرضی کے فیصلے لیے جا سکیں۔ اس سب کا مقصد میرے خلاف مقدمات میں من پسند فیصلے، انسانی حقوق کی پامالی اور انتخابی فراڈ کی پردہ پوشی ہے تا کہ عدلیہ میں کوئی شفاف فیصلے دینے والا نہ ہو۔ تیسری وجہ "پیکا" جیسا کالا قانون ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پر پہلے ہی قبضہ کیا جا چکا ہے، اب پیکا کی صورت میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔ اس سب کی وجہ سے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ہماری آئی ٹی انڈسٹری کو 1.72 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے اور نوجوانوں کا کیرئیر تباہ ہو رہا ہے۔ چوتھی اہم وجہ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت پر ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ہمارے لیڈران اور کارکنان کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد چھاپے مارے گئے، 20 ہزار سے زائد ورکرز اور سپورٹرز کی گرفتاریاں کی گئیں، انہیں اغوا کیا گیا، لوگوں کے خاندانوں کو ہراساں کیا گیا اور تحریک انصاف کو کچلنے کی غرض سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے جس نے عوامی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ پانچویں بڑی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی بدولت معیشت کا برا حال ہے جس نے عوام کو مجبور کر دیا ہے اور وہ پاکستان چھوڑ کر اپنے سرمائے سمیت تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ معاشی عدم استحکام اپنی انتہا پر ہے۔ گروتھ ریٹ صفر ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ کسی بھی ملک میں قانون کی حکمرانی اور عدل کے بغیر سرمایہ کاری ممکن نہیں ہوتی۔ جہاں دہشتگردی کا خوف ہو وہاں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ سرمایہ کاری صرف تب آتی ہے جب ملک میں عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت قائم ہو اس کے علاوہ سب کلیے بے کار ہیں۔ چھٹی بڑی وجہ تمام اداروں کا اپنے فرائض چھوڑ کر سیاسی انتقام کی غرض سے تحریک انصاف کو کچلنے کا کام کرنا ہے۔ میجر، کرنل سطح کے افراد کی جانب سے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پوری فوج پر نزلہ گر رہا ہے۔ پرسوں اے ٹی سی کے جج نے عدالت میں میری اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا اس کے باوجود کے وہ آنا چاہتی تھیں کسی نادیدہ قوت نے اس کو سبوتاژ کیا۔ بحیثیت سابق وزیراعظم میرا کام اس قوم کی بہتری کے لیے ان مسائل کی نشاندہی ہے جس کی وجہ سے فوج مسلسل بدنامی کا شکار ہو رہی ہے۔ میری پالیسی پہلے دن سے ایک ہی ہے یعنی فوج بھی میری اور ملک بھی میرا۔ ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان کی خلیج کم ہو، اور اس بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے، اور وہ ہے فوج کا اپنی آئینی حدود میں واپس جانا، سیاست سے خود کو علیحدہ کرنا اور اپنی معین کردہ ذمہ داریاں پوری کرنا، اور یہ کام فوج کو خود کرنا ہو گا ورنہ یہی بڑھتی خلیج قومی سلامتی کی اصلاح میں فالٹ لائنز بن جائیں گی۔"

Imran Khan's Key Message to the Nation from Adiala Jail – February 1, 2025

The EU envoy has cautioned Pakistan against assuming its GSP+ trade benefits will continue unchallenged. Olof Skoog criticized the trial of civilians in military courts and restrictions on free speech, warning that such actions undermine democratic values. He stressed that suppressing dissent to shield individuals from criticism is unacceptable, urging Pakistan to uphold human rights and legal fairness. dawn.com/news/1888586

Despite having authority, what is the government’s motive for not forming the judicial commission to investigate May 9 and November 26 ?

Global Pakistan | English News | Top Stories | January 30, 2025 - Imran Khan slams military regime for the draconian PECA law, aimed at throttling free speech and press - Harrowing stories get uncovered by victims of the #IslamabadMassacre, perpetrated by Pakistan’s military - Do not take the GSP+ status for granted; stop military trials: EU warns Pakistan’s authoritarian regime - No survivors found as US commercial aircraft crashes in Washington #GlobalPakistan #undeclaredmartiallaw https://youtu.be/_kaMfvD2Jzo

[English Subtitles - Urdu Narration] Former Prime Minister Imran Khan's Media Talk in Adiala Jail 29 January 2025 "If we want to set our direction right, we must focus on teaching ethics, uphold fundamental human rights, and value human life." "Real victory comes to those who persist—my nation must never surrender." February 8 will be observed nationwide as a ‘Black Day’—a reminder of the betrayal of the public mandate. #SubtitledByPTI

Dear Meray Pakistanio, Imran Khan‘s Social Media Team is committed to listen to your concerns and acknowledge your values. It has been 1 year since we launched constituency wise WhatsApp Channels in Pakistan to not only be a guidance and support system during the elections but also to convey Imran Khan’s messages and other important information. To appreciate your overwhelming support and mark the 1st anniversary. We have decided to launch: “Meray Pakistanio Ki Rai” We will be conducting weekly public opinion polls exclusively in channels. These polls will aim to gather your thoughts on key issues affecting our country, from economic development and social justice to governance and national security. Your participation in these polls will help us better understand your concerns. We believe that by working together, we can create a brighter future for Pakistan.

February 8 is observed as "Black Day," symbolizing the theft of the people's mandate by the #Form47Government. Imran Khan calls on everyone to protest against electoral injustice. The Pakistani diaspora in Toronto invites you to join the movement: 🗓 Date: Saturday, February 8, 2025 📍 Venue: Mississauga Celebration Square ⏰ Time: 2 PM - 5 PM