
Ballistic News
8 subscribers
About Ballistic News
About News /Remedies/Tips/Quotes and Many More
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

سوڈان کے شہر اومدرمان میں مارکیٹ پر حملہ، خواتین اوربچوں سمیت54افرادہلاک ہو گئے۔ ترجمان حکومت سوڈان کا کہنا ہے کہ حملے میں158سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے،حملے میں سرکاری اورنجی املاک کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر اہم اجلاس اجلاس میں ایم ڈی واسا، سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر کی شرکت شرکاء نے ڈی سی لاہور کو جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا جلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں جاری ہے، ڈی سی لاہور یہ منصوبہ نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کا ہے بلکہ شہر کی بہتری کے لئے بھی ہے، ڈی سی لاہور

لاہور پر دھند کی یلغار ہو گئی، رات ڈھلنے کے ساتھ دھند میں اضافہ ہوتا گیا اور نصف شب کے بعد سڑکوں، گلیوں میں ہر طرف غیر معمولی دبیز دھند کی چار پھیل چکی تھی جو صبح تک برقرار رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، جس کے بعد وزیر اعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے لے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورکنگ پیپر میں رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز ہے جبکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

*انتہائی اہم ‼️* بنوں میں ایک امام مسجد عبداللہ کو سیکورٹی فورسز نے شک کی بناء پر گرفتار کیا تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام (جان والکر) ہے جو ایک غییر مسلم ہے اور امریکہ کی خفیہ ایجنسی *سی آئی اے (CIA)* کیلئے کام کرتا ہے

میعاد ختم ہونے سے پہلے شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پاکستان اوریجن کارڈ کی تجدید – ایک قانونی اور قومی ذمہ داری نادرا تمام مقیم شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یاد دلاتا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، نیشنل شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان اوریجن کارڈ کی ایک مقررہ میعاد ہوتی ہے۔ یہ آپ کی قانونی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی شناختی دستاویز کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید کروائیں۔ بہت سے شہری اس ذمہ داری کو نظرانداز کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا، اپنی شناختی دستاویزات کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تجدید کروا لیں تاکہ کسی بھی مالی، قانونی یا سرکاری مسائل سے بچا جا سکے۔

لاہور میں مرغا اور مرغی کی شادی کی شاہانہ تقریب نے وہاں موجود مہمانوں کو بھی حیران کر دیا، شادی باقاعدہ میرج ہال میں کی گئی، مرغا اور مرغی کو پارلر سے تیار کروایا گیا۔ دلہن یعنی مرغی کو پھولوں سے سجی گاڑی پہ بٹھا کر پارلر لے جایا گیا جہاں پر اس کو دلہن کی طرح سجایا گیا ۔۔دولہا میاں یعنی مرغے کو بھی پارلر سے تیار کروایا گیا