
Sage Bargahe Tajushshariah Official
473 subscribers
About Sage Bargahe Tajushshariah Official
Sunni Madina Jama Masjid Pragati Nagar Nalasopara East سگ بارگاہِ تاج الشریعہ خلیفئہ انوار المشائخ میلسی و خلیفۂ قاضی مہاراشٹر و خلیفئہ شریف ملت و خلیفئہ فیاض ملت *محمد صدام حسین قادری رضوی باتھوی* خادم جماعت رضائے مصطفے نالاسوپارہ ممبئی نائب امام سنی مدینہ جامع مسجد پرگتی نگر نالاسوپارہ
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

Azhari Calendar 18/05/2025 19 Ziqadah 1446 Hijri Aur Namaz Time Mumbai Wa Sitamarhi Bihar 👇👇👇👇👇👇 Follow In Deeni Maloomat https://whatsapp.com/channel/0029VaDzLTR7z4kmZjWyJF2E Telegram 👇 https://t.me/SaddamHussainBath ♡ ❍ ⎙ㅤ ⌲ ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ


Azhari Calendar 17/05/2025 18 Ziqadah 1446 Hijri Aur Namaz Time Mumbai Wa Sitamarhi Bihar 👇👇👇👇👇👇 Follow In Deeni Maloomat https://whatsapp.com/channel/0029VaDzLTR7z4kmZjWyJF2E Telegram 👇 https://t.me/SaddamHussainBath ♡ ❍ ⎙ㅤ ⌲ ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ


Azhari Calendar 16/05/2025 17 Ziqadah 1446 Hijri Aur Namaz Time Mumbai Wa Sitamarhi Bihar 👇👇👇👇👇👇 Follow In Deeni Maloomat https://whatsapp.com/channel/0029VaDzLTR7z4kmZjWyJF2E Telegram 👇 https://t.me/SaddamHussainBath ♡ ❍ ⎙ㅤ ⌲ ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ


ہو عطا اختر صدقہ یا بہاوالدین شاہ آپ کا ادنا گدا ہوں یا بہاو الدین شاہ 🤲🤲🤲🤲


*20 ذی قعدہ ، 19 مئی 2024 بروز پیر شریف* *عرسِ حضور محدث اعظم بہار ، بمقام فیض پور ، باتھ اصلی ضلع سیتامڑھی بہار* ✍️ محمد صدام حسین رضوی باتھوی *مختصر سوانح محدث اعظم بہار* آپ سن ھجری 1316 میں فیض پور ضلع سیتامڑھی بہار میں پیدا ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ گاؤں 1972 عیسوی میں سیتامڑھی کے ضلع بننے سے پہلے مظفر پور ضلع میں شامل تھا ، اسی بنا پر آپ ،، محدث احسان علی مظفر پوری ،، سے مشہور ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے لئے 1326 ھ میں مدرسہ نور الہدیٰ پوکھریرا میں داخلہ لیا اور جانشین سرکار محبی حضرت علامہ ولی الرحمٰن ولی علیمی رحمتہ اللہ علیہ سے کافیہ قدوری تک کی کتابیں پڑھیں ، پھر 1333 ھ میں دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف میں داخلہ لیا اور وہاں کے ماہرین اساتذہ 1) حجتہ الاسلام مفتی حامد رضا خان بریلوی رحمتہ اللہ علیہ 2) صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ 3) علامہ رحم الٰہی منگلوری رحمتہ اللہ علیہ 4) علامہ نور الحسین فاروقی رامپوری علیہ الرحمہ سے کتب درسیات پڑھیں اور اکستاب فیض کیا۔ آپ نے اس قدر محنت و لگن کدوکاوش اور جانفشانی کے ساتھ تحصیل علم فرمایا کہ کچھ ہی عرصہ میں آپ اساتذۂ کرام کے منظور نظر ہوگئے کہا جاتا ہے کہ علمی ذوق و شوق اعلیٰ ذہانت فہم و فراست اور شوق مطالعہ کو دیکھ کر سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نے ایک بار اپنی بارگاہ میں شرفیابی کی اجازت بخشی اور اپنے سر کا مقدس عمامہ اپنے ہاتھوں سے آپ کے سر پر باندھا 1340 ھجری میں حضور اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس چہلم کے موقع پر با وقار علماء و صاحبان فضل و کمال اساتذہ کے مقدس ہاتھوں سے آپ کے سر پر دستار فضیلت باندھی گئی آپ کے رفقائے درس میں شیر بیشۂ اہلسنت علامہ حشمت علی خان پیلی بھیتی مجاہد آزادی ھند مفتی حامد علی فاروقی الہ آبادی علیہم الرحمہ کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں۔ فراغت کے بعد اپنے مادر علمی دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف میں مدرس ہوئے اور تقریباً نصف صدی سے زیادہ عرصہ تک وہیں درس و تدریس میں مشغول رہے ، آپ کی تدریسی صلاحیتوں کا شہرہ سن کر طالبان علوم نبویہ کشاں کشاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے درس گاہ کے علاوہ طلبہ آپ کی قیام گاہ پر بھی بھیڑ لگائے ہوئے رہتے اور آپ اپنے علم کا فیضان بانٹتے رہے ، کہا جاتا ہے کہ آپ نے کم و بیش 50 سال تک مسند تدریس کو زینت بخشی جس میں تقریباً 40 سال تک دارالعلوم منظر اسلام کے ایک اہم علمی منصب شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز رہے اور قابل فخر یگانہ روزگار اور نادر دہر علماء کی جماعت پیدا کی۔ محدث اعظم بہار علامہ محدث احسان علی مظفر پوری رحمتہ اللہ علیہ کی علمی اور تدریسی مہارت و لیاقت کے سلسلے میں داماد حجتہ الاسلام مفتی تقدس علی خان بریلوی ثم پاکستانی رحمتہ اللہ علیہ تحریر میں فرماتے ہیں۔ باسمہ و سبحانہ میں آج مولوی احسان صدیقی مظفر پوری کو ان کے حسن خدمات کا سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے مسرت محسوس کرتا ہوں کہ ان کے بائیس سالہ مدت ملازمت میں کوئی شکایت مسموع نہیں ہوئی بلکہ ان کی ماہرانہ تعلیم سے کارکنان ہمیشہ خوش رہے مولوی موصوف فنون متدوالہ کے عالم ہی نہیں بلکہ ماہر بھی ہیں اس دارالعلوم (منظر اسلام بریلی شریف) میں عرصہ تک صدارت کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور ان کا تدبر حسن انتظام قابلِ تعریف رہا تعلیمی تجربہ نہایت عمدہ اور چال چلن بہت بہتر ہے۔ ،، تقدس علی خان رضوی مہتمم مدرسہ اہلسنت و جماعت دارالعلوم منظر اسلام بریلی ، مورخہ 14 شوال المکرم 1364 ھ (مضمون محدث بہار : احوال و مکتوبات ، از محمد ریحان رضا انجم مصباحی) علمائے اہلسنت میں پختہ مشق صاحب درس کثیر التلامذہ علماء میں آپ کا شمار ہوتا ہے سادہ وضع اور پرانی روایات کے اپنے عہد میں نمونہ تھے۔ آپ کے مشاہیر تلامذہ کی ایک طویل فہرست ہے کچھ مخصوص تلامذہ اور فیض یافتگان کی ایک مختصر فہرست تحریر کی جا رہی ہے جس پر نظر ڈالنے سے آپ کی علمی جلالت اور قدر و منزلت کا اندازہ ہوتا ہے کیونکہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے : محدث اعظم بہار کے مشہور تلامذہ 1) مفسر اعظم ھند علامہ ابراھیم رضا خان جیلانی میاں بریلوی 2) ریحان ملت علامہ ریحان رضا خان رحمانی میاں بریلوی 3) تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان ازہری میاں بریلوی 4) صدر العلماء مفتی محمد تحسین رضا خان محدث بریلوی 5) مولانا الحاج محمد منان رضا خان منانی میاں بریلوی 6) بحر العلوم مفتی سید افضل حسین قادری مونگیری 7) شہزادۂ صدر الشریعہ علامہ عبد المصطفیٰ ازہری پاکستان 8) امین شریعت اول بہار مفتی ابو سہیل انیس عالم سیوانی 9) بلبل ھند مفتی محمد رجب علی قادری مفتی نانپارہ 10) خطیب مشرق علامہ مشتاق احمد نظامی الہ آبادی 11) مبلغ اسلام علامہ ابراھیم خوشتر صدیقی موریشس افریقہ 12) قاضی شریعت مفتی قاضی فضل کریم فیض پوری 13) مفتی گجرات مفتی عزیز الرحمٰن حامدی فیض پوری 14) استاذ العلماء علامہ مفتی جہانگیر خان قادری اعظمی 15) شیر بہار مفتی محمد اسلم قادری رضوی مقصود پوری 16) فقیہ اسلام مفتی عبد الحلیم رضوی اشرفی ناگپوری 17) مفتی اعظم یورپ مفتی عبد الواجد قادری دربھنگوی 18) استاذ العلماء علامہ سید محمد عارف رضوی نانپاروی 19) شمس الاولیاء علامہ شمس الحق رضوی سیتامڑھی 20) علامہ مفتی محمد انور علی قادری رضوی بہرائچی 21) شہزادۂ محدث بہار علامہ فیضان علی رضوی فیض پوری 22) معمار ملت علامہ شبیہ القادری رضوی پوکھریروی سیوان 23) مولانا محمد مظہر حسین قادری رضوی بدایونی 24) مولانا ملک محمد عارف اللہ قادری بستوی یوپی 25) نواسۂ محدث بہار علامہ نسیم الدین رضوی مقصود پوری 26) مفتی شبیر احمد صابر القادری اندولی سیتامڑھی 27) مولانا ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نجم القادری سیتامڑھی 28) مفتی وجہ القمر نوری رضوانی نانپوری ، کٹک اڈیشا 29) مولانا مطیع الرحمٰن رضوی کمہرار شیوہر بہار 30) مولانا محمد شعیب رضوی باڑاوی سیتامڑھی بہار 31) مولانا حافظ قمر الہدیٰ قائل رضوی لہوریا سیتامڑھی 32) مولانا محمد جابر حسین رضوی باڑاوی سیتامڑھی 33) مولانا محمد عباس اشرفی رضوی ردولوی سیتامڑھی 34) بحر العلوم مفتی سلیمان براھیمی راعین باتھوی 35) خطیب الھند علامہ مشتاق احمد صدیقی رضوی باتھوی ابن استاذ العلماء مولانا عبدالکریم 36) مولانا شیخ بدرالدین احمد منظری خلیفہ مفتی اعظم ھند 37) مولانا بدرالدین شاہ باتھوی 38) مولانا شیخ لطافت حسین باتھوی 39) مولانا شیخ محمد رفیق باتھوی 40) مولانا الحاج عبداللہ انصاری باتھوی 41) مولانا شیخ محمد سلیم حامدی باتھوی خطیب و امام احمدی مسجد دھوبی تالاب ممبئی 42) مولانا شیخ وصی احمد حامدی باتھوی 43) مولانا مطیع الرحمن راعین باتھوی 44) ابرار العلماء مفتی ابرارالحسن نوری منظری باتھوی 45) مولانا شیخ محمد الیاس حامدی باتھوی 46) خطیب الھند مولانا حامد رضا نوری باتھوی اندور 47) خطیب الھند مولانا شیخ داؤد عالم منظری باتھوی اودےپور 48) مولانا شیخ مشتاق احمد منظری باتھوی *بیعت و خلافت :* شہزادۂ اعلیٰ حضرت حجتہ الاسلام مفتی حامد رضا خان بریلوی قدس سرہ سے آپ کو بیعت و خلافت اور تحریری اجازت نامہ حاصل ہے محدث احسان علی مظفر پوری رحمتہ اللہ علیہ اپنی بیعت کا واقعہ خود بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ : دل میں خواہش تھی کہ سرکار اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ سے شرف بیعت حاصل کروں مگر طالب علمی کا زمانہ بس یہ سوچ کرکے کہ حضرت کے ادارے میں زیر تعلیم ہیں ، جب چاہیں گے یہ سعادت حاصل کرلیں گے کہ اسی اثنا میں سرکار اعلیٰ حضرت قدس سرہ کا وصال ہوگیا غم سے نڈھال بستر پر سویا نیند آگئی اعلیٰ حضرت سرکار خواب میں تشریف لائے اور ارشاد فرمایا مغموم کیوں ہو ، جاؤ میرے نائب حامد رضا سے بیعت ہو جاؤ ان سے بیعت ہونا مجھ سے ہی بیعت ہونا ہے جب خواب میں اعلیٰ حضرت نے یہ کلمات ارشاد فرمائے تو دل کو حد درجہ تسلی ہوئی صبح اٹھا اور حجتہ الاسلام علیہ الرحمہ کے ہاتھوں اپنے آپ کو بیچ دیا مشفق و مہربان استاذ تو پہلے ہی سے تھے اب روحانی مربی بھی ہوگئے (ص 79 آفتاب و ماہتاب ، از مولانا قمر الزماں مصباحی مظفر پوری) صاحب کشف و کرامت بزرگ مجذوب صفت درویش حضرت الشاہ نعمت علی خاکی بابا رحمتہ اللہ علیہ مہنار شریف ویشالی بہار سے آپ کے بڑے اچھے مراسم تھے ، بلکہ کہا جاتا ہے کہ سرکار اعلیٰ قدس سرہ اور خاکی بابا کے مابین جو راہ و رسم تحائف کا لین دین استفتاء کی ترسیل و ایصال اور دونوں بزرگوں کے درمیان جو مراسلت ہوتی تو آپ ہی ان دونوں شخصیات کے بیچ تعلقات و روابط کی کڑی ہوا کرتے تھے۔ اولاد : آپ کے دو صاحبزادے مولانا فیضان علی رضوی علیہ الرحمہ ، جناب حفظان علی احسانی ، اور چار صاحبزادیاں ہیں۔ وصال پرملال : آپ کا وصال 10 شوال المکرم 1402 ھجری مطابق 1982 عیسوی میں ہوا ، نمازِ جنازہ آپ کے نواسے فخر بہار حضرت علامہ الحاج محمد نسیم الدین رضوی مقصود پوری علیہ الرحمہ نے پڑھائی ، آبائی وطن فیض پور ضلع سیتامڑھی بہار میں گھر سے متصل ہی آپ کا مزار بنا ، ہر سال اسلامی تاریخ کے اعتبار سے 20 ذی قعدہ کو عرس پاک کی تقریبات منائی جاتی ہیں اور خلق خدا کی کثیر تعداد اکستاب فیض حاصل کرکے لوٹتی ہے۔ الحمد للہ اب حضور محدث اعظم بہار علامہ محدث احسان علی مظفر پوری رحمتہ اللہ علیہ کے مشن کو ان کے نبیرہ شہزادۂ فیضانِ ملت حضرت مولانا مفتی محمد حسان علی رضوی احسانی ، بحسن وخوبی آگے بڑھا رہے ہیں اور اپنے دادا کے مشن پر کام کر رہے ہیں ، شہزادۂ محدث بہار خلیفۂ مفتی اعظم ھند حضرت علامہ محمد فیضان علی رضوی علیہ الرحمہ نے اپنے والد گرامی محدث بہار کے مزار سے بالکل متصل دارالعلوم رضویہ احسانیہ قائم فرمایا جس میں مکتب کے علاوہ حفظ و قرأت کی پڑھائی ہو رہی ہے اور اس کو مزید آگے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ، اس ادارہ کے موجودہ ناظم و مہتمم حضرت مفتی حسان علی صاحب ہیں اس ادارہ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے شہزادۂ فیضانِ ملت مفتی حسان علی صاحب خوب محنت کر رہے ہیں۔ محدث احسان علی مظفر پوری قدس سرہ کے عرس پاک کی تقریبات مفتی محمد حسان علی صاحب کے زیر اہتمام اور ان کی نگرانی میں ہوتا ہے۔ اللہ پاک اپنے حبیب مکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل مفتی محمد حسان علی صاحب کو مسلک اعلیٰ حضرت کی خوب ترویج و اشاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور محدث اعظم بہار کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم اہلسنت والجماعت کو حضور محدث اعظم بہار رحمتہ اللہ علیہ کے فیضان سے مالا مال فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم از : سگ بارگاہِ تاج الشریعہ محمد صدام حسین رضوی باتھوی سنی مدینہ جامع مسجد نالاسوپارہ ممبئی

Azhari Calendar 19/05/2025 20 Ziqadah 1446 Hijri Aur Namaz Time Mumbai Wa Sitamarhi Bihar 👇👇👇👇👇👇 Follow In Deeni Maloomat https://whatsapp.com/channel/0029VaDzLTR7z4kmZjWyJF2E Telegram 👇 https://t.me/SaddamHussainBath ♡ ❍ ⎙ㅤ ⌲ ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ


منقبت مولانا محمد کمال الدین رضوی نانپوری ثم بریلوی رحمتہ اللہ علیہ


*_⚠️ TODAY AAMAD AAMAD ⚠️_* *❤️HUZOOR BAHARUL HIND❤️* *_🌹( MaddaZillahun Noorani )🌹_* *_📍Chemboor MUMBAI (M.H)_*
