Masoori Students Organization  (MSO) WhatsApp Channel

Masoori Students Organization (MSO)

12 subscribers

About Masoori Students Organization (MSO)

معدنیات سے مالا مال پہاڑیوں کی بیرونی سطح بھی اتنی خوبصورت منقش اور حسین ہوتی ہے کہ ان کو دیکھ کر بےاختیار یہ الفاظ دل سے زبان پرآجاتے ہیں کہ ( اللہ تعالی نے بڑی ہی فرصت اور دلچسپی کے ساتھ اس خطہ زمین کو بنایا ہے اور اس سے اتنا رنگ عطا کیے کہ بلاوجہ موسموں پھولوں،پھلوں، زبانون ،نسلوں، تہذیبوں اور خوبصورت و حسین پتھروں کا گلدستہ کہلانے کا مستحق ہے۰یہ سرزمین بلوچستان ہے (فاروق بلوچ ) انقلاب کوئی پھلدار درخت نہیں ہے جس کے پکنے کا ہم انتظار کریں (چے گویرا ) کچھ سالوں سے یہ واضح طور پر نظر ایا ہے کہ پوری بلوچستان میں بلوچ ثقافت اور زبان کو فروغ دینے کے لیے بہت سے تنظیم اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں اور وہ نہ صرف ان کے فروغ بلکہ بلوچستان کی قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے بہت سے اقدامات کر رہے ہیں ۔ بدقسمتی سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور خاص کر پھلاوغ کے عوام اور طلبہ میں اس طرح کی سرگرمیوں میں کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں ارہی ہے۔ میں اور میرے دوست آپ تمام لوگوں کو ایک آرگنائزیشن کے نیچے لانے کے لیےبھرپور کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر آج ہم متحد نہ ہوئے تو بلوچستان کے انقلاب کے لیے ہم ہمیشہ کے لیےپیچھے رہے جائیں گے۔ اس کے لیے میں نے اور میرے دوستوں نے مشورے سے ایک ارگنائزیشن یعنی مسوری سٹوڈنٹ ارگنائزیشن( ایم ایس او )کی بنیاد رکھی ہے ۔امید ہے کہ اپ تمام باشعور سٹوڈنٹ جو اس بات کو واضح طور پر جانتے ہیں کہ ہمارےوسائل اور قدیم بلوچ تاریخ کتنی اہمیت رکھتے ہیں ضرور اس کا حصہ بنیں گے۔ میرے ساتھیو !امید ہے کہ مسوری کے بشعور اور غیور طلبہ نہ صرف اس ارگنائزیشن کو جوائن کریں گے بلکہ اپنی تمام صلاحیت اپنے علاقے کی ترقی اور فلاح کے لیے وقف کریں ۔ میرے ساتھیو اپ سے یہی گزارش ہے کہ اپ اس ارگنائزیشن کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ان تمام طلبہ سے ہمارا رابطہ ہو سکے جو اپنےعلاقے کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں شکریہ مسوری سٹوڈنٹ ارگنائزیشن( ایم ایس او )

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

No posts available for this channel.
Link copied to clipboard!