
Urdu Breaking News
887 subscribers
About Urdu Breaking News
*ہر قسم کی اردو بریکنگ نیوز کے لیے ہمارے چینل کو فالو کریں اور ایڈورٹائزنگ کے لیے ایڈمن سے پرائیویٹ میں رابطہ کریں شکریہ*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*وزیراعظم کا رمضان پیکج نقد رقم کی صورت میں تقسیم کئے جانے کا امکان*

ایک حالیہ تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹکس (پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات) ماؤں کی نال میں پائے گئے ہیں، اور ان کا تعلق وقت سے پہلے بچوں کی پیدائش سے جوڑا جا رہا ہے۔ امریکی محققین نے 175 نالوں کا تجزیہ کیا، جن میں 100 مکمل مدت (فل ٹرم) اور 75 وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی تھیں۔ حیران کن طور پر، وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی نال میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار 50 فیصد زیادہ تھی۔ یہ ذرات خون میں بھی موجود ہوتے ہیں، مگر نال میں ان کی مقدار کئی گنا زیادہ تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ذرات وہاں جمع ہو رہے ہیں اور ممکنہ طور پر بچے کی صحت پر اثر ڈال رہے ہیں۔ کون سا پلاسٹک زیادہ پایا گیا؟ محققین نے نال میں 12 اقسام کے پلاسٹک دریافت کیے، جن میں سب سے عام یہ تھے، PET (پلاسٹک بوتلوں میں پایا جانے والا پلاسٹک) PVC (عام پلاسٹک مصنوعات میں پایا جانے والا) پولی یوریتھین اور پولی کاربونیٹ پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے بلڈ پریشر بڑھنے کی حقیقت قبل از وقت پیدائش اور پلاسٹک کا تعلق پروفیسر کجرسٹی آگارڈ، جو بوسٹن چلڈرن ہسپتال میں زچگی اور جنین کی ماہر ہیں، کہتی ہیں، ’یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ نال میں مائیکرو پلاسٹکس کا جمع ہونا قبل از وقت پیدائش کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔‘ یہی نہیں، بلکہ دیگر مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک دل کی بیماری اور فالج جیسے مسائل سے بھی جڑے ہو سکتے ہیں۔ پلاسٹک جسم میں کہاں کہاں پایا جا رہا ہے؟ سائنسدانوں نے مائیکرو پلاسٹکس کو نہ صرف انسانی جسم (دماغ، جگر، ہڈیوں کے گودے، چھاتی کے دودھ، اور یہاں تک کہ منی) میں پایا ہے، بلکہ دنیا کے انتہائی دور دراز علاقوں میں بھی دریافت کیا ہے جیسے ماریانا ٹرینچ (دنیا کا سب سے گہرا سمندر) اور ماؤنٹ ایورسٹ (دنیا کی سب سے اونچی چوٹی) پر پلاشٹک ملا ہے۔ کیا یہ واقعی ایک سنگین مسئلہ ہے؟ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک کی آلودگی ایک عالمی ہنگامی صورتحال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ نہ صرف ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہی ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ یہ جان کر پریشان ہونے کے بجائے، ہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں چند آسان تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے شیشے یا اسٹیل کی بوتلیں استعمال کریں پلاسٹک کی بجائے کپڑے یا دھات کے برتن استعمال کریں پلاسٹک کے کچرے کو کم سے کم کریں اور ری سائیکلنگ کو فروغ دیں بچوں کے کھلونوں اور دیگر اشیاء میں کم پلاسٹک کا استعمال کریں مائیکروویو میں پلاسٹک کے برتن میں ہرگز کھانا گرم نہ کریں یہ چھوٹے اقدامات ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو پلاسٹک کی آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VajrH8h0rGiVLl2bY00b

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے اندر نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ نئے آئی جی پولیس کی تقرری کسی کے کہنے پر کی گئی ہے، اور اگر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن کسی بھی جگہ سے غائب ہوتا ہے تو وہی پر متعلقہ تھانے کے باہر دھرنا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کارکن کو غائب کیا گیا تو پورے خیبرپختونخوا کو دھرنے کی کال دی جائے گی اور مزید ”ڈرامے“ برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ جنید اکبر نے پارٹی میں جزا و سزا کے نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو ورکز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں، پارٹی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اگر گراؤنڈ پر کام نہیں ہو رہا تو جتنا بڑا بندہ ہو، وہ پارٹی میں نہیں ہوگا۔ جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی کارروائی کے لیے آمادہ کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو صدارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے پارٹی میں پیسوں کے اثرات کو ختم کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ کبھی کسی کو جلسے یا جلوس کے لیے گاڑیاں نہیں دیں گے۔ جنید اکبر نے پارٹی کے ارکان سے کہا کہ سیاست میں پیسوں کا لین دین نہیں ہوگا اور پارٹی میں پیسے دینے یا لینے کا تاثر ختم کیا جائے گا۔ جنید اکبر نے پارٹی کے لیے ایک ہزار ایسے افراد کی ضرورت پر زور دیا جو ہر ماہ پانچ ہزار روپے پارٹی کے لیے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے طریقہ کار بنایا جائے گا۔ جنید اکبر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے اندر تبدیلی لانے اور ترقی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہزاروں نہیں بس صرف دو ہزار تک بھی ویلج کونسل کی سطح پر جمع ہو تو بہت کچھ ہوسکتا ہے، میں سیاست میں پیسے لینے اور دینے کا قائل نہیں ہوں، سارے کے پی سے ایک ہزار ایسے بندے چاہئیں جو پارٹی کے لئے ماہانہ 5 ہزار روپے دیں، طریقہ کار بنائیں گے کہ یہ ایک1 ہزار لوگ کس طرح پیمنٹ کریں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ گورننس پر اور میں پارٹی پر فوکس کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داریاں دی ہیں، امید ہے صوابی میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے میں لڑیں گے لیکن پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ایم پی اے اور ایم این اے اتنی گاڑیاں لائیں، میں نے جلسے جلوس کے لئے کببی کسی کو گاڑی نہیں دی، وعدہ کرتا ہوں پارٹی میں کسی کو لاکھوں روپے دوں گا نا لوں گا، پارٹی میں پیسوں کا تاثر ختم کروں گا۔ بانی کی کال کا انتظار، منظم پلان کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی عمران خان خان جیسے ہی ہدایت دیں گے ہم اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔ جنید اکبر نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آٹھ فروری کو صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بات کی۔ جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں بھرپور شرکت کی توقع ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔‘ پی ٹی آئی نے26 نومبرکی طرح بات نہ مانی توپھر ریاست حرکت میں آئے گی، محسن نقوی جنید اکبر نے مزید کہا کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس دفعہ ہم پر کسی بھی احتجاج کے دوران گولیاں بھی چل سکتی ہیں۔ جنید اکبر نے بتایا کہ صوابی احتجاج سے متعلق ایک الگ ملاقات وزیراعلیٰ سے کی جائے گی، اور اس اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پہلے سے بہت سی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ اجلاس میں آٹھ فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی، یہ اجلاس پشاور میں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پہلے بھی اداروں سے رابطے میں تھی اور یہ رابطے پی ٹی آئی کی مرضی سے کیے گئے تھے۔ جنید اکبر نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ وہ آج مختلف مقامات پر پارٹی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور ان کا مقصد پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنا ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بانی کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ وہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے نومبر کے لانگ مارچ کی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرانے کا عہد کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ماضی کے تجربات سے سیکھیں گے اور اکھٹے بیٹھ کر اپنے لوگوں سے رہنمائی لیں گے۔ جنید اکبر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد کے لیے منظم پلان کے ساتھ میدان میں آئے گی اور جیسے ہی بانی کی طرف سے کال آئے گی، ہم اسلام آباد جائیں گے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VajrH8h0rGiVLl2bY00b

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کو ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔ بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی انٹر منسٹریل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اس کمیٹی میں متعدد وفاقی وزرا اور حکام شامل ہیں، جن میں وزارت صنعت و پیداوار کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور دیگر اہم حکام ہیں۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں اور اس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کی فوری بندش کے لیے عملی طریقہ کار تیار کیا جائے اور ان کے مستقل ملازمین کو وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں متبادل یا موجودہ خالی آسامیوں پر فٹ کیا جائے۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے حکمت عملی تیار کرے۔ جس کے بعد کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ مستحق افراد کو اس پیکیج کا فائدہ پہنچ سکے۔ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثوں اور جائیداد کی محفوظ رکھوالی اور اس کی نجکاری کے عمل کے دوران دیگر انتظامات کے بارے میں بھی فیصلہ کیا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VajrH8h0rGiVLl2bY00b

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کے مطابق، شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔ شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملہ نے بروقت کارروائی کی اور شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ شیر کو بے ہوش کرنے کے لیے انجکشن لگایا گیا تاکہ اس کو محفوظ طریقے سے واپس پنجرہ میں لایا جا سکے۔ گھروں میں شیر، چیتے اور دیگر خطرناک جانور رکھنے پر پابندی عائد محکمہ نے فوری طور پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔ کمیٹی کو 12 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وائلڈ لائف ٹیم کی بروقت کارروائی پر انہیں سراہا گیا اور ترجمان نے ان کی کوششوں کو شاباش دی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VajrH8h0rGiVLl2bY00b

*پی ٹی آئی کا کارکن کسی بھی جگہ سے غائب ہوا تو متعلقہ تھانے کے باہر دھرنا دیں گے، جنید اکبر*

اکثر شوبز اداکاروں کے ہمشکل سامنے آتے ہیں جو مکمل تو نہیں مگر تھوڑے بہت انہیں کی طرح مماثلت رکھتے ہیں، مگر باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی ہوبہو پاکستانی ہمشکل سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے پیج ’ماہا خالد سیلون‘ کی جانب سے میک اپ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک لڑکی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ماہا خالد کی جانب سے مذکورہ لڑکی کی میک کرتے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جسے دیکھ کر لوگ پہلے تو یہ سمجھے کہ یہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ویڈیو ہے مگر جب کیپشن پڑھا تو حیرت کی انتہا نہ رہی۔ کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ کیا یہ سجل علی سے نہیں مل رہیں؟ انکو مجھ سے ٹھیک یہی لُک چاہئے تھا اور میں سوچ رہی ہوں کہ میں نے بہت بہترین کام کیا ہے’۔ کیپشن میں یہ بتایا جانا کہ یہ لڑکی سجل علی نہیں بلکہ انکی ہمشکل ہے اور اسنے میک اپ آرٹسٹ سے ٹھیک ویسا ہی لُک بنوانا چاہا جو انہیں مزید سجل علی جیسا دکھا رہا ہے اس لیے حیران کن ہے کیونکہ شروع سے آخر تک ویڈیو میں کوئی ہمشکل نہیں بلکہ ہو بہ ہو سجل ہی نظر آرہی ہیں۔ امیتابھ بچن کے ہمشکل نے گاڑیوں کے شو روم مالک کوچونا لگا دیا ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ یہ سجل علی کا صحت مند ورژن ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ وہ سجل لگ رہی ہے لیکن میک اپ کے بعد https://whatsapp.com/channel/0029VajrH8h0rGiVLl2bY00b

*سجل علی کی ہوبہو پاکستانی ہمشکل نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے*

*نال میں موجود مائیکرو پلاسٹک بچوں کی قبل ازوقت پیدائش کا باعث بننے لگا*

*پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں*