سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی) WhatsApp Channel

سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)

5 subscribers

About سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)

السلام علیکم یہ چینل ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی زندگی اور سیرت کے بارے میں جاننے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اللہ ہم سب کو سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
2/2/2025, 7:26:30 AM

📕سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.. قسط 26.. 📒پچھلی قسط میں ہم نے حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے مکہ آنے اور "ننھے حضور" کو اپنے ساتھ دودھ پلانے کی خاطر گاؤں لے جانے کے واقعات بیان کئے.. اب آگے کے حالات کا ذکر کیا جاۓ گا.. حلیمہ سعدیہ کے گھر میں کل چھ افراد رہا کرتے تھے.. شوہر حارث , شیر خوار عبداللہ , بیٹیاں انیسہ , حذیفہ اور جدامہ (رضی اللہ عنہا).. ( ان ہی کا لقب شیما تھا) عبداللہ (رضی اللہ عنہ) کی قسمت کہ انہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دودھ شریک بھائی کا شرف حاصل ہوا.. جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذرا بڑے ہوئے اور پاؤں پاؤں چلنے لگے تو شیما (رضی اللہ عنہا) ہی زیادہ تر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھیلا کرتیں.. اس کھیل کے دوران ایک مرتبہ شیما (رضی اللہ عنہا) نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت تنگ کیا تو غصہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے کندھے پر اس زور سے کاٹا کہ دانتوں کے نشان بیٹھ گئے.. یہ نشان ان کے لئے اُس وقت باعث رحمت بن گئے جب کہ غزوۂ حنین کے بعد شیما مسلمانوں کے ہاتھوں گرفتار ہوئیں تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رضاعی بہن ہوں.. جب مسلمانوں نے انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے بچپن کا واقعہ یاد دلاتے ہوئے اپنے کندھے پر دانتوں کے نشان دکھائے جس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سارا واقعہ یاد آگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بڑے احترام سے اپنی چادر بچھا کر بٹھایا اور فرمایا کہ اگر میرے پاس رہنا چاہو تو بہن کی طرح رہ سکتی ہو لیکن انہوں نے عرض کیا کہ وہ اپنے وطن لوٹ جانا چاہتی ہیں.. انہوں نے اسلام قبول کرلیا.. حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں جو عطایا دئے ان میں تین غلام , باندیاں , کچھ اونٹ اور بکریاں شامل تھیں.. ان چاروں میں سے جناب عبداللہ رضی اللہ عنہ اور شیما رضی اللہ عنہا کا اسلام لانا تو ثابت ہے لیکن باقی دو کا حال معلوم نہیں جبکہ جناب حارث رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد مکہ آۓ تو تب اسلام قبول کرلیا تھا.. حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ جو غیر معمولی واقعات مکہ سے واپسی پر شروع ہوۓ وہ ان کے گھر پہنچنے پر بھی جاری رہے.. مریل اور بوڑھی اونٹنی کے تھنوں میں دودھ بھر آیا.. حالانکہ اس سے قبل بڑی مشکل سے گزارے کے لئے دودھ آتا تھا.. حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے سبب خیر و برکت سے ہمارے گھرانے کو نوازتا رہا.. خود حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے دودھ کم اترتا تھا اور خود عبداللہ کے لئے بھی مشکل سے پورا پڑتا تھا لیکن یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مبارکہ کی برکتیں ہی تھیں کہ آپ کے آتے ہی حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی چھاتیوں میں اتنا دودھ اتر آیا کہ جس کا انہوں نے اس سے پہلے سوچا بھی نہ تھا لیکن اس زمانے میں بھی "ننھے حضور" کی منصف مزاجی اور عدل پسندی کا یہ عالم تھا کہ آپ نے کبھی ایسا نہ کیا کہ ایک پستان کا دودھ پی کر دوسرے سے بھی پی لیں بلکہ دوسری پستان کا دودھ اپنے دودھ شریک بھائی عبداللہ رضی اللہ عنہ کے لئے چھوڑ دیتے.. اس کے علاوہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا جب تک آپ کو دودھ پلاتی رہیں ایسا کبھی نہ ہوا کہ ان کا کوئی بستر یا کوئی دوسرا کپڑا آپ کے بول و براز سے خراب ہوا ہو.. آپ کے دم سے ظہور پذیر برکتیں صرف حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تک محدود نہ تھیں بلکہ اس کا دائرہ ان کے گھر سے وسیع ہو کر اڑوس پڑوس کے گھروں تک بھی پہنچنے لگا.. قحط اور خشک سالی کی بدولت بنو سعد کے گھرانے کی تمام زمینیں بنجر ہو گئی تھیں اور جانوروں کے تھن دودھ سے محروم ہو گئے تھے لیکن اللہ کے ہونے والے نبی کے قدم کی برکت سے تمام زمینیں شاداب ہو گئیں اور بکریوں کے تھنوں میں دودھ بھر آیا.. بستی والے چرواہوں سے کہا کرتے کہ تم بھی اپنی بکریاں وہاں لے جاؤ جہاں حلیمہ سعدیہ (رضی اللہ عنہا) کے جانور چرتے ہیں.. ایک مرتبہ حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عکاظ کے میلہ میں لے گئیں.. وہاں ایک کاہن کی نظر آپ پر پڑی تو پکار پکار کر کہنے لگا کہ اے عکاظ والو ! اس بچہ کو جان سے مار ڈالو ورنہ یہ بڑا ہو کر تم سب کو مٹا دے گا.. حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا یہ سنتے ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر فوراً وہاں سے چلی گئیں.. ===========>جاری ہے.. 🔬سیرت النبی.. مولانا شبلی نعمانی.. سیرت المصطفیٰ.. مولانا محمد ادریس کاندہلوی..

سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
2/4/2025, 2:14:37 AM

📕سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.. قسط 27.. 📒حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کا عظیم مقام ہے.. وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضائی والدہ ہیں.. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا سے بےحد محبت تھی.. مورخین نے بیان کیا ہے کہ بہت عرصہ بعد عہد نبوت میں ایک بوڑھی عورت آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں.. غربت و افلاس سے ان کا حال دگرگوں تھا.. آپ ﷺ نے فوراً پہچان لیا اور وفور شوق و محبت سے اپنی نشست سے اٹھے اور "میری ماں , میری ماں" کہہ کر ان سے لپٹ گئے.. پھر آپ ﷺ نے چادر بچھا کر عزت و تکریم سے ان کو اس پر بٹھایا.. یہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تھیں.. سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ روایت بھی تاریخ میں منقول ہے کہ وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور جوانی میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی موجودگی میں مکے حاضر ہوئی تھیں.. حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان کی خدمت میں کئی اونٹ اور اونٹنیاں پیش کی تھیں.. مدینہ منورہ میں حاضری کے وقت نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بکریوں کا ایک ریوڑ اور سازو سامان سے لدی ایک ناقہ ان کی خدمت میں پیش کی.. وہ ان تحائف سے زیادہ اس بات پر شاداں و فرحاں تھیں کہ ان کے رضاعی بیٹے کو اللہ نے اس سے بھی بلند مقام عطا فرمایا تھا جس کی دعائیں اور تمنائیں وہ کرتی تھیں.. اس کے علاوہ آپ کو اپنی رضائی بہن سیدہ شیما رضی اللہ عنہا سے بہت انسیت تھی.. آپ کی شیرخوارگی کا زمانہ میں وہی آپ کو کھیلایا کرتی تھیں.. سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے دو سال تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بڑی محبت سے دودھ پلایا اور آپ کی پرورش کی.. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نشو و نما دوسرے بچوں سے بہت اچھی تھی اس لئے جسمانی اعتبار سے دو سال کی عمر میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار برس کے دکھائی دیتے تھے.. دو سال کی عمر تک حلیمہ سعدیہ آپ کو سال میں دو بار والدہ ماجدہ حضرت آمنہ سے ملانے لیجاتیں اور پھر واپس لاتیں.. دوسال بعد جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واپس مکہ لے جانے کا وقت آیا تو یہ امر حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کے بہت تکلیف کا باعث بن گیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کو بےانتہا محبت تھی جس کی وجہ سے آپ کی جدائی برداشت کرنا ان کے لئے کوئی آسان کام نہ تھا.. حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں.. "جب دوسال گزر جانے پر میں آپ کو لیکر حضرت آمنہ کے پاس مکہ پہنچی تو آپ کی جدائی کے غم میں میری آنکھوں سے بےتحاشہ آنسو بہہ رہے تھے.. یہ دیکھ کر حضرت آمنہ بولیں.."کیا تم اسے اپنے پاس کچھ اور رکھنا چاہتی ہو..؟" ان کی زبان سے یہ سن کر میں خوشی سے بےحال ہوکر بولی.."اگر آپ چند مہینے اسے میرے پاس اور رہنے دیں تو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی.." میری اس درخواست پر حضرت آمنہ نے بخوشی مجھے اس کی اجازت دے دی.. حضرت آمنہ کے اس فیصلے کی ایک بڑی اور غالباََ اصل وجہ یہ تھی کہ ان دنوں میں مکہ میں وبا پھیلی ہوئی تھی.. حضرت آمنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ میں ٹھہرانا مناسب نہ سمجھا اور واپس حضرت حلیمہ کے ساتھ گاؤں بھجوادیا.. تاہم چند ماہ کا یہ فیصلہ بوجوہ کئی سالوں پر محیط ہوگیا اور آپ حضرت حلیمہ کے پاس مذید چار سال رہے اور چھ سال کی عمر میں ہی واپس مکہ اپنی والدہ ماجدہ کے پاس آسکے.. چھ سال کا یہ عرصہ حضرت حلیمہ اور ان کے گھر کے لئے بےپناہ خیروبرکت کا سبب بنا رہا اور ان کا گھر سارے قبیلے کے لئے رشک کا باعث بن گیا.. حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا نے جس محبت اور اپنائیت سے محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پالا پوسا وہ یاد گار اور تاریخی حقیقت ہے.. یہ بھی ایک مسلّمہ امر ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود ِمسعود سے اس خاندان کی قسمت ہی بدل گئی.. حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام بنی سعد کے دوران پورے علاقے اور قبیلے میں اس سعادت مند بچے کا تذکرہ زبان زد عام ہو گیا کیونکہ برکات و انعامات کی بارش نے سبھی کو نہال کر دیا تھا.. آپ کے اپنے خاندان میں واپس چلے جانے کے بعد بھی قبیلے اور بالخصوص حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آپ کا تذکرہ ہوتا رہتا تھا.. ===========>جاری ہے.. 🔬سیرت النبی.. مولانا شبلی نعمانی.. سیرت المصطفیٰ.. مولانا محمد ادریس کاندہلوی

سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
2/4/2025, 7:18:04 AM

احباب! براہ کرم سیرت النبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اگلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے اس چینل سے اگلے چینل پر منتقل ہو جائیں۔ شکریہ! https://whatsapp.com/channel/0029Vas2riVKrWQvZpiYX42y

سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
سیرت النبی ﷺ (علامہ شبلی نعمانی)
2/4/2025, 7:23:51 AM

Dear friends! Please move from this channel to the next channel using the link below to read the upcoming episodes of Seerat-un-Nabi (SAW). Thank you! https://whatsapp.com/channel/0029Vas2riVKrWQvZpiYX42y

Link copied to clipboard!