🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋 WhatsApp Channel

🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋

193 subscribers

About 🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔* *https://whatsapp.com/channel/0029VaeDr9z0wak28JFlB200* اس چینل کا مقصد قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ العالی اور جمعیت علمائے اسلام کی آواز کو سوشل میڈیا پر مظبوط اور توانا رکھنا ہے۔کیونکہ حکومت ہو یا اپوزیشن مولانا فضل الرحمان صاحب ہمیشہ پاکستانی عوام اور اسلام پسند لوگوں کی اک توانا آواز رہے ہیں۔۔۔ آئیے اس اہم مقصد میں ہمارا ساتھ دیجئے ۔ جمعیت علماء اسلام کا مختصر تعارف 1857ء کی مسلح جدوجہد انگریز سامراج سے آزادی ہند کے بعد مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے اور آزادی ہند کی مسلح جدوجہد کی بجائے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے جملہ علمائے ہند نے 1919ء میں جمعیت علماء اسلام کی بنیاد رکھی، چونکہ جمعیت علمائے ہند مسلم لیگ کی تقسیم ہند کے فارمولے سے متفق نہیں تھی، اس لیے 1945ء میں مولانا شبیر احمد عثمانی نے جمعیت علماء اسلام کی بنیاد رکھی، جو انگریز سے آزادی کے ساتھ ساتھ مسلمانان ہند کے لیے الگ مملکت کے حصول کے لیے کوشش کررہی تھی ۔ آخر کار 1947ء میں انگریز سے ہند کو آزادی ملی اور مسلمانان ہند کو پاکستان کی صورت میں الگ مملکت ملی ۔ 1947ء کے قیام پاکستان سے لے کر آج تک جمیعت علماء اسلام ملکی سیاست میں ایک اہم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اور ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔ *__________________________________* *جمعیت علمائے اسلام سے متعلق تازہ ترین اطلاعات ، خبروں اور تبصروں کے لیے "جمعیت علمائے اسلام ڈیجیٹل میڈیا سیل" وٹس ایپ چینل فالو کریں ۔*👇🏼 *https://whatsapp.com/channel/0029VaeDr9z0wak28JFlB200*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋
🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋
6/1/2025, 5:27:55 PM

*پشاور: مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی سے متعلق قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان* جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شناخت اسلام ہے، ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جو قانون سازیاں ہوئیں ، آئی ایم ایف کی تجاویز کو بنیاد بنایا گیا، اقوام متحدہ کی قرار داد کا حوالہ دیکر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا قانون سازی کی جا رہی ہے، صدر مملکت مدارس کے قانون پر دستخط نہیں کر رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ ملک میں مسلح گروہ کے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔ سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ جنرل مشرف کے زمانے میں بھی خواتین سے متعلق قانون سازی کی گئی ، خلاصہ یہ ہے کہ جائز نکاح کے لئے مشکلات ، زنا_بالجبر کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری شادی کے قانون کو مسترد کر چکی ہے۔ مولانا فضل نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ھم نے عالمی انقلاب کی باتیں کیں، ہم ایک نئی سرد جنگ میں داخل ہو چکے ہیں، چین کی قیادت میں ایشیا نئی اقتصادی طاقت بننے جا رہا ہے، انڈیا پاکستان کی کشمکش ، توقع کی جا رہی تھی معاملات مفاہمت کیساتھ حل کئے جا رہے ہیں مودی کی حماقتیں جنگ پر لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی مثال پر لطیفہ یاد آگیا، پی پی پی نے پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج اس لئے کیا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا بھی ریکارڈ توڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات ناگزیر ہیں، سی پیک کو افغانستان اور دوسری ریاستوں کی طرف بڑھانا نیک شگون ہے۔

Post image
❤️ 1
Image
🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋
🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋
6/1/2025, 6:02:52 PM

*مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں نیوز کانفرنس* *پیپلز پارٹی کا احتجاج اس لیے نہیں ہے کہ کرپشن کیوں ہوئی ہے، بلکہ اس کا احتجاج اس بات پر ہے کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا گیا ہے؟🥰* *`قابل احترام ممبرز`* "*ہر پوسٹ پر ری ایکٹ کیا کریں*" *ری ایکٹ علامت ہے:*👍❤️ *احساس کی،* *شعور کی،* *جذبے کی،* *حوصلہ افزائی کی،* *قدردانی کی،* *شکریہ کی،* *باہمی تعلق کی،* *وفاداری کی،* *اس کو معمولی مت سمجھیں* *سلامت رہیں🤲🏻*

❤️ 😂 3
Video
🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋
🇯 🇺 🇮 🅜︎🄴🄳🄸🄰 🇨𝒆𝐋𝐋
6/2/2025, 4:41:39 AM

لاہور ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن جاری قادیانی قربانی نہیں کرسکتے اگر خلاف ورزی کریں گے شعائر اسلام استعمال کریں گے تو ان پر شعائر اسلام استعمال کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی اس نوٹیفکیشن کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلا دیں

Post image
👍 ❤️ 🙏 5
Image
Link copied to clipboard!