
AJ official
12 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

جو لوگ وقتِ تہجد اللہ کو اپنے دل کا حال سناتے ہیں، اللہ بھی پھر اُن کے دل کو کبھی بے حال نہیں رہنے دیتا۔ ❤️ 💯

جب تم محسوس کرنے لگو کہ تم آخری حد تک آزمانے جا رہے ہو تو سمجھ جاؤ کہ تمہارے معاملے کا فیصلہ اور اللہ کی جانب سے مدد کا وقت یقیناً بہت قریب آرہا ہے۔ بس تم اللہ کے حکم کے انتظار میں صبر کرتے رہو، کیونکہ اللہ تمہارے صبر کا اجر تمہیں ضرور دے گا اور تمہیں ایسا سکون دے گا کہ تمہیں کبھی نہیں لگے گا کہ تم تنہا ہو۔ اللہ کا وعدہ ہے، وہ اپنے بندوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا۔ ❤️

ماں اپنے بچے کی ایک سسکی بھی برداشت نہیں کر پاتی، تو سوچو وہ اللہ جو تم سے ماں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے، کیسے تمہاری پریشانیوں کو نظرانداز کر سکتا ہے؟ وہ تمہارے ہر آنسو، ہر دعا، اور ہر فریاد کو سنتا ہے اور تمہارے حق میں جو بہتر ہو، وہی عطا کرتا ہے۔ ❤️ 💯

*اے اللہ!* ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی مدد کی درخواست کرتے ہیں۔ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرما تاکہ ہم تیری ہدایت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ہمیں گناہوں سے بچا کر ہمارے دلوں کی اصلاح فرما۔ اے ہمارے رب، روزِ قیامت ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا، اور اپنی رحمت سے ہمارے سارے گناہ معاف کر دینا۔ *آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

اللہ کر دے گا رحم تم پر، تمہیں وہ سب بہاریں واپس مل جائیں گی جو کھو چکی ہیں۔ وہ خود تمہارا ہاتھ تھامے گا، تمہارے ساتھ چلے گا، اور ہر تکلیف دور کرکے ناممکن کی تمام دیواریں توڑ دے گا۔ کیونکہ وہی اس دنیا کا مالک ہے اور وہی تمہارا مددگار ہے۔ ❤️

Uth jao, Rozydaro! Allah ke pyaaro, Sehri ka waqt ho chuka hai.