
Important Info | ضروری معلومات
85 subscribers
About Important Info | ضروری معلومات
اہم ضروری معلومات اور خبروں کا چینل ہمارے ٹیلی گرام چینل میں بھی شامل ہوں https://telegram.me/ImpoINFO
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

📱 *اگر آپ کا فون ہیک ہو گیا ہو تو؟ ہوشیار رہیں!* ”یہ بالکل ایسے تھا جیسے کسی نے مجھے چھرا گھونپ دیا ہو اور میرے بٹوے سے ۳۸ ہزار ڈالر نکال لیے ہوں… میں یہ کبھی نہیں بھلا سکتا۔“ یہ الفاظ ہیں جسٹن چن کا جن کے اکاؤنٹ سے ہیکر نے رقم اڑا لی۔ جسٹن چن جیسے بہت سے لوگ ایسے ہی فون ہیکنگ کے شکار ہو رہے ہیں، جہاں ہیکر آپ کا نمبر کسی اور ڈیوائس پر منتقل کرا لیتے ہیں اور پھر آپ کے بینک اکاؤنٹس، ای میلز، اور ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں — اور آپ کو خبر بھی نہیں ہوتی! 📵 *کیا آپ کا فون ہیک ہو چکا ہے؟ ان ۱۰؍ علامات پر غور کریں:* 1۔ بیٹری بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہو۔ 2۔ فون غیر معمولی حد تک سست ہو جائے۔ 3۔ نا معلوم ایپس بغیر اجازت انسٹال ہو جائیں۔ 4۔ فون ضرورت سے زیادہ گرم ہو۔ 5۔ خود بخود ری اسٹارٹ ہو یا ایپس خود چلنے لگیں۔ 6۔ عجیب کالز یا پیغامات آپ کے نام سے جائیں۔ 7۔ فون بند نہ ہو یا پاور بٹن کام نہ کرے۔ 8۔ موبائل ڈیٹا کا غیر معمولی استعمال۔ 9۔ بار بار پاپ اپس ظاہر ہوں۔ 10۔ کال ڈراپ ہوں یا سگنل ہونے کے باوجود بات نہ ہو پائے۔ 🔒 کیا کریں اگر یہ علامات ظاہر ہوں؟ ✅ قابلِ اعتماد اینٹی مالویئر ایپ انسٹال کریں۔ (https://play.google.com/store/apps/details?id=org.malwarebytes.antimalware&hl=en_IN) ✅ نا معلوم ایپس فوراً ڈیلیٹ کریں۔ ✅ فیکٹری ری سیٹ پر غور کریں۔ ✅ پبلک وائی فائی پر حساس معلومات شیئر نہ کریں۔ ✅ صرف Google Play یا Apple App Store سے ایپس ڈاؤنلوڈ کریں۔ ✅ اپنے فون پر مضبوط پاسورڈ، فنگر پرنٹ یا فیس لاک لگائیں۔ ✅ Scam Shield (https://play.google.com/store/apps/details?id=sg.gov.scamshield&hl=en_IN) جیسے ایپ سے اسکین کریں۔ 📢 یاد رکھیں! آپ کا فون طاقتور ہے، مگر ہیکنگ کے خطرے سے خالی نہیں۔ ہوشیار رہیں، محفوظ رہیں۔ https://t.me/ImpoINFO اس پوسٹ کو اس چینل کے لنک کےساتھ شئیر کریں۔ چینل کو پروموٹ کرنے میں تعاون کریں۔