
🕋مہدویت (ع) امید بشریت🕋
39 subscribers
About 🕋مہدویت (ع) امید بشریت🕋
اس گروپ کا مقصد معصومین ع کے فرامین و احکام اور آپ کے شرعی سوالات کے جواب آپ تک پہنچانا ہے۔ 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🟣YouTube Channel: https://www.youtube.com/channel/UCr0ZDrPGO_Uh_CzSUv3STdw ♦️InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*❤️🏴 علمدار حسین ،سلطان وفا ،سقائے سکینہ ، دعا بتول س حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کا مختصر تعارف* *▪️نام▪️* 👈عباس بن علی بن ابی طالبؑ علیہ السلام *▪️وجہ شہرت ▪️* 👈امام زادہ، شہید کربلا، واقعۂ کربلا میں علمدار امام حسینؑ علیہ السلام *▪️کنیت ▪️* 👈ابو الفضل، ابو القاسم *▪️لقب ▪️* 👈قمر بنی ہاشم، باب الحوائج، علمدار، سقا، طیار، شہید، عبد صالح *▪️تاریخ ولادت▪️* 👈4 شعبان سنہ 26 ہجری *▪️جائے ولادت▪️* 👈 مدینہ *▪️شہادت ▪️* 👈سنہ 10 محرم 61 ہجری *▪️مدفن▪️* 👈کربلا *▪️سکونت ▪️* 👈مدینہ اور کوفہ *▪️والد ماجد▪️* 👈حضرت علیؑ علیہ السلام *▪️والدہ ماجدہ▪️* 👈حضرت بیبی ام البنین س *▪️شریک حیات▪️* 👈 لبابہ بنت عبید اللہ بن عباس *▪️اولاد ▪️* 👈فضل، عبید اللہ *▪️عمر ▪️* 👈34 سال ❤️ عباس بن علی ابن ابی طالب (61۔26 ھ) ابو الفضل اور علمدار کربلا کے نام سے مشہور، امام علیؑ کے پانچویں اور ام البنین کے بڑے صاحب زادے ہیں۔ آپ کی زندگی کا سب سے اہم حصہ واقعہ کربلا اور روز عاشورا کربلا میں شہید ہونا ہے۔ سنہ 61 ہجری سے پہلے کی زندگی کے بارے میں جنگ صفین کی بعض گزارشات کے علاوہ کوئی خاص اطلاعات میسر نہیں ہیں۔ ❤️ آپ کربلا میں امام حسین کی فوج کے سپہ سالار اور علمدار تھے۔ آپ نے واقعہ کربلا میں امام حسینؑ کے ساتھیوں کے لئے فرات سے پانی لائے۔ آپ اور آپ کے بھائیوں نے عبیداللہ بن زیاد کے امان نامہ کو ٹھکرایا اور امام حسینؑ کی فوج میں رہ کر جنگ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ بعض مقاتل کی کتابوں نے لکھا ہے کہ آپ کے دونوں بازو جدا ہوئے تھے اور سر پر گرز لگا تھا اور ایسی حالت میں شہید ہوئے۔ بعض نے آپ کی لاش پر امام حسینؑ کا گریہ کرنا بھی نقل کیا ہے۔ ❤️ بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ آپ کا قد لمبا اور صورت کے اعتبار سے حسین تھے شیعہ ائمہ نے بہشت میں آپ کا عظیم مقام بیان کیا ہے اور بہت ساری کرامات بھی بیان کی ہیں جن میں سے ایک حاجت روائی ہے۔ یہاں تک کہ غیر شیعہ اور غیر مسلمان کی بھی جاجت روائی کرتے ہیں۔ ❤️ شیعوں کے نزدیک ائمہؑ کی اولاد میں حضرت عباس بن علی کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے اور انھیں باب الحوائج سے جانتے ہیں اور ان سے متوسل ہوتے ہیں۔ امام حسینؑ کے حرم کے قریب حضرت عباس کا حرم شیعہ زیارتگاہوں میں سے ایک اہم زیارتگاہ ہے۔ شیعہ آپ کو سقائے کربلا کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔ ان کی عظمت کی بنا پر شیعہ حضرات بعض جگہوں پر نو (9) محرم اور بعض جگہوں پر آٹھ (8) محرم کو ان کی یاد میں عزاداری کرتے ہیں جبکہ ایران میں محرم کا نواں دن (تاسوعا) آپ سے مخصوص قرار دیا گیا ہے اور اس روز حضرت عباسؑ کی عزاداری کرتے ہیں۔ *❤️👈 آپ (ع) کا نام و نسب* ❤️ عباس بن علی بن ابیطالب کی سب سے مشہور کنیت ابوالفضل ہے۔ آپ امام علیؑ کے پانچویں بیٹے اور ام البنین (فاطمہ بنت حزام) کے ساتھ شادی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ *📗امین، اعیان الشیعہ، 1406ق، ج۷، ص429* *📘قمی، نفس المہموم، 1376 ش، ص۲۸۵* *❤️👈 آپ کی والدہ* ❤️ والدہ حضرت عباس ع کی تفصیل پوسٹ 8 میں بیان ہوگی ❤️ امام علیؑ نے اپنے بھائی عقیل سے درخواست کی تھی کہ انھیں ایسی ہمسر تلاش کریں جس سے بہادر اور دلیر بیٹے پیدا ہوجائیں تو عقیل جو کہ نسب شناس تھے، نے عباس کی ماں فاطمہ بنت حزام کو آپ کے لئے معرفی کیا تھا۔ منقول ہے کہ شب عاشورا جب زہیر بن قین کو پتہ چلا کہ شمر نے عباسؑ کو امان نامہ بھیجا ہے تو کہا: اے فرزند امیرالمومنینؑ، جب تمہارے والد نے شادی کرنا چاہا تو تمہارے چچا عقیل سے کہا کہ ان کے لئے ایسی خاتون تلاش کریں جس کے حسب و نسب میں شجاعت و بہادری ہو تاکہ ان سے دلیر اور بہادر بیٹا پیدا ہوں، ایسا بیٹا جو کربلا میں حسینؑ کا مددگار بنے۔ اردوبادی کہتا ہے کہ زہیر اور عباس کی گفتگو کو اسرار الشہادۃ نامی کتاب کے علاوہ کسی اور کتاب میں نہیں پایا۔ *📕ابن عنبہ، عمدۃ الطالب، 1381ق، ص357* *📔 المظفر، موسوعۃ بطل العلقمی، 1429ق، ج1 ص105* *📓 الموسوي المُقرّم، العبّاس (عليہ السلام)، 1427ق، ص177* *📗الاردوبادی، موسوعۃ العلامہ الاردوبادی، 1436ق، ص52-53* *📘خراسانی قاینی بیرجندی، کبریت الاحمر، 1386ق، ص386* *📙 الاردوبادی، موسوعۃ العلامہ الاردوبادی، 1436ق، ص53-52* *❤️👈 آپ علیہ السلام کی کنیت* ❤️ «ابوالفضل» حضرت عباسؑ کی مشہور ترین کنیت ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ بنی ہاشم کی خاندان میں جس کا بھی نام عباس ہوتا تھا اسے ابو الفضل کہا جاتا تھا اسی لیے عباسؑ کو بچپن میں بھی ابو الفضل سے پکارا جاتا تھا۔ جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ حضرت عباسؑ کے فضائل کی کثرت کی وجہ سے انھیں اس کنیت سے جانا جاتا تھا۔ اسی کنیت ہی کے ناطے آپ کو ابو فاضل اور ابو فضائل بھی کہا جاتا ہے۔ ❤️ «ابوالقاسم»: آپ کے ایک بیٹے کا نام قاسم تھا اور اسی وجہ سے آپ کو ابو القاسم کہا گیا آپ کی یہ کنیت زیارت اربعین میں بھی ذکر ہوئی ہے۔ جہاں جابر انصاری آپ سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں: *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا أبَا الْقاسِمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا عَبّاس بنَ عَلِيٍ* *▪️ترجمہ▪️* 👈 سلام ہو آپ پر اے قاسم کے باپ سلام ہو آپ پر اے عباس فرزند علیؑ۔ ❤️ ابوالقِربَة قربہ کا معنا پانی کی مشک ہے۔ بعض معتقد ہیں کہ واقعہ کربلا میں چند مرتبہ پانی لانے کی وجہ سے آپکو اس کنیت سے پکارا جاتا ہے۔ ❤️ ابوالفَرجَة فرجہ، غم دور کرنے اور راہ حل دینے کے معنی میں ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ لفظ کنیت کی شکل میں ایک لقب ہے کیونکہ آپکا «فرجہ» نامی کوئی بیٹا نہیں تھا اور اس کنیت کی وجہ یہ ہے کہ عباسؑ ہر اس شخص کے کام کو حل کرتے ہیں جو ان سے متوسل ہوتے ہیں۔ *❤️👈 آپ علیہ السلام کے القاب* ❤️ عباسؑ کے لیے متعدد القاب ذکر ہوئے ہیں ان میں سے بعض پرانے ہیں اور بعض جدید ہیں جنہیں لوگوں نے آپ کی صفات اور فضیلتوں کی بنیاد پر آپ سے منسوب کیا ہے۔ آپ کے بعض القاب مندرجہ ذیل ہیں: *❤️▪️قمر بنی ہاشم :* حضرت عباسؑ نہایت نورانی چہرہ کے مالک تھے جو آپ کے کمال و جمال کی نشانیوں میں شمار ہوتا تھا اسی بنا پر آپ کو قمر بن ہاشم کا لقب دیا گیا تھا۔ *❤️▪️باب الحوائج:* حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے مشہور القاب میں سے ایک باب الحوائج ہے اور آپ کا یہ لقب آشناترین اور مشہورترین القاب میں سے ہے۔ بہت سارے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ کہ اگر حضرت عباس سے متوسل ہوجائیں تو ان کی حاجت پوری ہوتی ہے۔ *❤️▪️سقّا :* یہ لقب مورخین اور نسب شناسوں کے درمیان مشہور ہے آپ نے کربلا میں تین مرتبہ اہل حرم اور امام حسینؑ کے خیموں تک پانی پہنچایا۔ *❤️▪️الشہید :* شہادت ابوالفضلؑ کی نمایاں خصوصیات میں سے ہے جو آپ کی حیات مبارکہ کے افق پر چمک رہا ہے اور آپ کے اس لقب کی بنیاد آپ کی شہادت ہی ہے۔ *❤️▪️پرچمدار اور علمدار :* حضرت عباس کے مشہور القاب میں علمدار (حامل اللواء) شامل ہے؛ حضرت عباسؑ روز عاشور اہم ترین اور قابل قدر ترین پرچم کے حامل تھے جو سیدالشہداء امام حسینؑ کا پرچم تھا۔ *❤️▪️طیار :* یہ لقب عالم قدس اور بہشت جاویدان کی فضاؤں میں حضرت ابوالفضل العباسؑ کی شان و مرتبت کو نمایاں کرتا ہے۔ امیرالمؤمنینؑ نے فرمایا: "عباس کے ہاتھ حسینؑ کی حمایت میں قلم ہونگے اور پروردگار متعال اس کو دو شہ پر عطا فرمائے گا اور وہ اپنے چچا جعفر طیار کی مانند جنت میں پرواز کرے گا۔ *❤️▪️عبد صالح :* یہ وہ لقب ہے جس کی طرف امام صادقؑ نے بھی آپ کے زیارتنامے میں اشارہ فرمایا ہے۔ : *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْعَبْدُ الصّالِحُ الْمُطيعُ للهِ وَلِرَسُولِهِ وَلاَِميرِالْمُؤْمِنينَ وَالْحَسَنِ والْحُسَيْنِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ* *▪️ترجمہ▪️* 👈 سلام ہو آپ پر اے خدا کے نیک بندے اے اللہ، اس کے رسول، امیرالمؤمنین اور حسن و حسین علیہم السلام کے اطاعت گزار و فرمانبردار..."۔ *❤️▪️کبش الکتیبہ:* وہ لقب ہے جو سپہ سالاری کے زمرے میں اعلی ترین رتبے کے حامل سپہ سالار کو دیا جاتا ہے جس کی بنیاد حُسنِ تدبیر اور شجاعت و دلاوری نیز ماتحت افواج کو محفوظ رکھنے جیسے اوصاف ہوتے ہیں۔ *❤️▪️سپہ سالار:* آپ روز عاشور بھائی کی لشکر کے اعلی ترین سپہ سالار تھے اور سپاہ حسینؑ کے عسکری قائد تھے؛ چنانچہ آپ کو یہ لقب عطا ہوا ہے۔ *📚حوالاجات 📚* *📓المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج2، ص12* *📗 ابو الفرج الاصفہانی، مقاتل الطالبین، 1408ق، ص89* *📙 المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج2 ص12* *📓 عمدۃ الطالب، ص280* *📕 بہشتی، قہرمان علقمہ، 1374ش، ص43* *📔المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج2 ص12* *📘 مجلسی، بحارالانوار، ج 101، ص 330* *📗 دہخدا، لغتنامہ دہخدا، 1377ش، ج 11، ص17497* *📙بلاذری، انساب الاشراف، 1394ق، ج2، ص191* *📓 طبرسی، اعلام الوری باعلام الہدی، 1390ق، ص203* *📕ابو الفرج الاصفہانی، مقاتل الطالبین، 1358ق، ص55* *📔بہشتی، قہرمان علقمہ، 1374ش، ص43* *📘 دہخدا، لغتنامہ دہخدا، 1377ش، ج 11، ص17037* *📗 المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج2، ص12* *📙 المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج2، ص14-20* *📓 بہشتی، قہرمان علقمہ، 1374ش، ص45-50* *📕 ہادی منش، «کنیہہا و لقبہای حضرت عباس(ع)»، ص106* *📓ابوالفرج الاصفہانی، مقاتل الطالبیین، ص90 باقرشریف قرشى، زندگانى حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام، فارسی ترجمہ از سید حسن اسلامی۔* *📔 العباس بن علیؑ، ص 30* *📘 بہشتی، قہرمان علقمہ، 1374ش، ص48* *📗شریف قرشی، زندگانی حضرت عباس، 1386ش، ص36-37* *📙المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج2 ص14* *📓 امین، اعیان الشیعہ، 1406ق، ج7 ص429* *📕طبری، تاریخ الأمم و الملوک (تاریخ الطبری)، 1967م، ج5 ص412-413* *📔 ابوالفرج الاصفہانی، مقاتل الطالبیین، 1408ق، ص118*117* *📘 طعمہ، تاريخ مرقد الحسين و العباس، 1416ق، ص238* *📗 المظفر، موسوعہ بطل العلقمی، 1429ق، ج۲، ص108-109* *📙 ابن شہر آشوب، مناقب آل ابیطالب، مطبعہ العلمیہ، ج4 ص108* *📔 علامہ مجلسی، بحار الانوار، 1403ق، ج45 ص40* *📕عمدۃ الطالب، ص280۔باقرشریف قرشى، زندگانى حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام، فارسی ترجمہ از سید حسن اسلامی۔* *📘 بطل العلقمی، ج 2، ص 108 -109* *📗 قمر بنی ہاشم، ص19* *📙 مولد العباس بن علیؑ، ص 60* *📓 ابوالفرج الاصفہانی، وہی ماخذ، ص 124۔* *📔 شیخ عباس قمی، مفاتيح الجنان، الْمَطْلَبُ الثّاني في زِيارَۃ الْعَبّاسِ بْن عَلىّ بْن اَبي طالِب(عليہم السلام)۔ باقرشریف قرشى، وہی ماخذ۔* *_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

۳/ شعبان ۱ - #ولادت_امام_حسین_علیہ_السلام اس دن سنہ ۴ ہجری میں سید الشہداء، عاشقان عصمت و طہارت، شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے سید و سالار، اشک مؤمن، امام زاہد عابد، شہید غریب، عطشان نینوا حضرت ابا عبداللَّه الحسین الشہید علیہ السّلام نے عالم کو اپنے نور سے منوّر فرمایا۔ [اعلام الوریٰ، ج۱، ص۴۲۰؛ مسار الشیعہ، ص۳۷؛ مصباح المتہجد، ص۷۵۸؛ تقویم المحسنین، ص۱۸؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۸؛ کشف الغمہ، ج۲، ص۳؛ بحار الانوار، ج۴۴، ص۲۰۲۔۲۰۰؛ ج۹۴، ص۷۹، ج۹۸، ص۳۴۷؛ تاریخ قم، ص۱۹۵؛ فیض العلام، ص۳۳۷؛ ۔۔۔] آپ علیہ السلام کی ولادت کے سلسلہ میں مزید اقوال اس طرح سے ہیں: ۵/ شعبان، [ارشاد، ج۲، ص۲۷؛ کشف الغمہ، ج۲، ص۳؛۔۔۔] آخر ربیع الاول ۳ھ، [تہذیب الاحکام، ج۶، ص۴۱؛ توضیح المقاصد، ص۱۰، فیض العلام، ص۲۲۶] ۵/ جمادی الاولیٰ، [دلائل الامامہ، ص۲۳۵] ۱۲/ رجب۔ [اربعین ماحوزی، ص۳۶۸] ← القاب امام حسین علیہ السّلام: توریت میں آپ علیہ السلام کا اسم مبارک شبّیر ہے اور انجیل میں طاب ہے۔ آپ علیہ السلام کے والد گرامی مولانا و مقتدانا أمیر المؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السّلام ہیں اور مادر گرامی حضرت ولیۃ اللَّه و حبیبته، خاتون دو جہاں، صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللَّہ علیہا ہیں۔ آپ علیہ السلام کی کنیت ابو عبداللَّہ اور کنیتِ خاص ابوعلی ہے۔ آپ علیہ السلام کے القاب: الشہید، السعید، السبط الثانی، الامام الثالث، الرشید، الطیب، الوفی، السید، الزکی، المبارک، تابع لمرضات اللَّه ہیں۔ [بحار الانوار، ج۴۳، ص۲۳۸۔۲۳۷؛ مناقب آل ابی طالب علیہم السلام، ج۴، ص۸۶۔۸۵؛ دلائل الامامہ، ص۱۸۱؛ شجرہ طوبیٰ، ج۲، ص۲۵۹] ← پیغمبر اکرم صلّی اللَّہ علیہ و آلہ ولادت امام حسین علیہ السلام کے وقت: جس وقت آپ علیہ السلام کی ولادت کی خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کو ملی، حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے گھر تشریف لائے اور اسماء سے فرمایا کہ مولود کو لے کر آئیں۔ جناب اسماء آپ علیہ السلام کو سفید کپڑے میں لپیٹ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں لائیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے آپ علیہ السلام کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی۔ آپ علیہ السلام کی ولادت کے پہلے یا ساتویں دن امین وحی الہی حضرت جبرئیل نازل ہوئے اور عرض کیا: " خدا آپ پر درود و سلام کے بعد فرماتا ہے: اس نو مولود کا نام ہارون کے چھوٹے بیٹے شبیر کے نام پر رکھیں، کہ جو عربی زبان میں حسین ہے۔ کیونکہ علی علیہ السلام آپ سے وہی نسبت رکھتے ہیں جو ہارون کی نسبت موسیٰ سے ہے، سوائے یہ کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا"۔ [امالی شیخ طوسی، ج۱، ص۳۶۷؛ معانی الاخبار، ص۵۷؛ تاج الموالید، ص۲۹؛ بحار الانوار، ج۴۳، ص۲۳۸، ۲۳۹؛ ج۳۳، ص۲۵۰؛ جواہر السنیہ، ص۲۳۹] اس طرح سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دوسرے فرزند کے لئے خدا کی جانب سے "حسین" جیسا با عظمت نام انتخاب کیا گیا۔ اس دن آسمانوں کے ملائک رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں پہونچے تاکہ ولادت کی مناسب سے تبریک پیش کریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے لئے آپ علیہ السلام کی قبر مطہر کی خاک لے کر لائے اور آنحضرت کی خدمت میں تعزیت بھی پیش کی۔ آپ علیہ السلام کے یوم ولادت کا ایک معجزہ یہ تھا کہ فطرس [بصائر الدرجات، ص۸۸؛ کامل الزیارات، ص۱۴۰؛ امالی صدوق، ص۲۰۱۔۔۔] یا دردائیل [کمال الدین، ص۲۸۳؛ مدینۃ المعاجز، ج۳، ص۴۳۳؛ بحار الانوار، ج۴۳، ص۲۴۸۔۔] امام مظلوم کی پناہ میں آیا اور خدا نے اسے بخش دیا اور اس کے سابقہ مقام پر پلٹا دیا۔ ← امام حسین علیہ السلام کا دوران حیات: آپ علیہ السلام چھ سال اور کچھ ماہ اپنے جد حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے دور میں رہے، اور تیس سال کی مدت تک اپنے والد گرامی امام المتقین حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ رہے۔ اور جنگ جمل، صفین، اور نہروان میں شرکت فرمائی۔ [الاصابہ، ج۱، ص۶۹] حضرت عمر کی حکومت کے زمانے میں، حضرت امام حسین علیہ السلام اپنے دس سال کے سن مبارک میں ایک دن وارد مسجد ہوئے، اور خلیفہ دوم کو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، تو آپ علیہ السلام منبر پر تشریف لے گئے اور آواز دی: میرے بابا رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے منبر سے نیچے آجاؤ یہ تمہارے بابا کا منبر نہیں۔ [کلمات الامام الحسین علیہ السلام، ص۱۲۰۔۱۱۶؛ بحار الانوار، ج۲۸، ص۲۳۲؛ شرح احقاق الحق، ج۱۱، ص۳۲۵؛ الغدیر، ج۷، ص۱۲۶؛ تذکرہ الخواص، ص۲۳۴۔۔] حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی شہادت کے بعد، آپ علیہ السلام حضرت امام حسن علیہ السلام کے ساتھ اور انکے رنج و غم میں شریک رہے، آپ علیہ السلام نے وہ دور دیکھا کہ معاویہ اور دیگر کفار و منافقین کس طرح اپنی زبان نجس سے والد ماجد امیر المومنین علیہ السلام اور برادر امام حسن علیہ السلام کے خلاف سبّ و شتم کرتے تھے اور جسارتیں انجام دیتے تھے۔ ۔ جب حضرت امام حسن علیہ السلام کو زہر دغا سے شہید کر دیا گیا، آپ علیہ السلام منصب امامت پر فائز ہوئے، اور مختلف اور متعدد مصائب و آلام، گستاخیوں اور جسارتوں کے بعد عاشور کے دن آپ علیہ السلام کو شہید کر دیا گیا۔ اس روز ولادت امام حسین علیہ السلام کے متعلق ایک توقیع حضرت امام عصر عج کی جانب سے قاسم بن علاء ہمدانی کے لئے صادر ہوئی۔ [مصباح المتہجد، ص۷۵۸؛ مستدرک الوسائل، ج۷، ص۵۳۸؛ بحار الانوار، ج۴۴، ص۲۰۱] ۲۔ #امام_حسین_علیہ_السلام_کا_مکہ_میں_ورود: شب جمعہ، تیسری شعبان، سنہ ۶۰ھ میں حضرت امام حسین علیہ السلام وارد مکّہ ہوئے، اور ماہ ذی الحجہ تک اسی جگہ مقیم رہے۔ [ارشاد، ج۲، ص۳۵؛ بحار الانوار، ج۴۴، ص۳۳۲؛ تاریخ طبری، ج۴، ص۲۸۶] 📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۳/شعبان، ص۲۳۳ *_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*شب ولادت باسعادت سید الشہداء، امام حسین ابنِ علی مبارک ہو* 🎉🎊 🌴🕋🌴 *مختصر تعارف سیدالشہداء امام حسین ابنِ علی علیہ السلام* *نام* : حسین ابنِ علی *کنیت* : ابو عبداللہ *القاب* : زکی، سیدالشہداء *تاریخ ولادت* : 3 شعبان المعظم، سنہ 4 ہجری *جائے ولادت* : مدینہ *والد ماجد* : امیرالمومنین امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام *والدہ ماجدہ* : حضرت بیبی فاطمہ س *منصب* : شیعوں کے تیسرے امام *مدتِ امامت* : تقریباً 10 سال (۵۰ ہجری کے آغاز سے ۶۱ ہجری تک) *شہادت* : ۱۰ محرم الحرام *وجہ شہادت* : واقعہ عاشورہ *مدفن* : کربلا معلی، عراق *عمر* : ۵۷ سسا *امام کی اخلاقی خصوصیات:* آپ مسکینوں کے ساتھ بیٹھتے، ان کی دعوت کو قبول کرتے ان کے ساتھ کھانا کھایا کرت، انہیں اپنے گھر دعوت پر بلاتے اور گھر پر جو ہوتا اس سے دریغ نہیں کرتے تھے۔¹ ایک دن کسی فقیر نے آپ سے مدد مانگی جبکہ امام نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے نماز کو مختصر کر دیا اور جو کچھ آپ کے پاس تھا اسے دے دیا۔² آپ غلاموں اور کنیزوں کو اچھے کردار کی وجہ سے آزاد کرتے تھے۔ ایک دن کسی کنیز نے آپ کو پھول دیئے تو آپ نے اسے آزاد کیا، کسی نے کہا ایک پھول کی وجہ سے اسے آزاد کیا؟ تو آپ نے سورہ النساء کی آیت 86 «و اذا حیّیتم بتحیّة فحیّوا بأحسن منها أو ردّوها» کی تلاوت کرتے ہوئے فرمایا: "اللہ تعالی نے ہمیں اس طرح کا ادب سکھایا ہے۔"³ امام حسینؑ بہت سخی تھے اور سخاوت سے پہچانے جاتے تھے۔⁴ جب اللہ کی راہ میں کچھ عطا کرتے تھے تو اس میں بھی اپنے بھائی کے احترام کی خاطر ان سے کچھ کم دیتے تھے۔ (5) تاریخ میں نقل ہوا ہے کہ آپ نے 25 مرتبہ پیدل حج کیا ہے۔ (6) ایک شخص نے امام ع سے عرض کیا: فرزند رسول ﷺ میں آپکا شیعہ ہوں امام نے فرمایا: "ہمارے شیعہ وہ ہیں جن کے دل ہر قسم سے مکر و فریب اور خیانت و کینہ سے پاک ہیں"۔ (7)۔ 📚 *حوالہ جات* : 1) الطبقات الکبری، ج10، ص411 2) تاریخ مدینۃ دمشق، ج14، ص185 3) كشف الغمۃ، ج1، ص575 4) دانشنامہ امام حسین، ج2، ص114-118 5) الخصال، ج1، ص135 6) الاستیعاب، ج1، ص397 7) بحارالانوار: ج 68 *_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*☘ نمـــــاز کــے فــــــوائد ☘* *👈 نبی اکرم ص نے فرمایا: نماز دین کا ستون ہے، اس میں دس خصلتیں ہیں۔* 1⃣👈 چہرے کی زینت اور نمازی کی آبرو۔ 2⃣👈 دل کی نوارانیت کا سبب۔ 3⃣👈 بدن کے راحت و آرام کا سبب۔ 4⃣👈 نزول رحمت کا سبب۔ 5⃣👈 آسمان کا چراغ، جہاں نماز پڑھی جاتی ہے وہ جگہ آسمان والوں کے لئے ستاروں کی طرح چمکتا رہتا ہے۔ 6⃣👈 اعمال کی ترازو میں عمل کے وزنی ہونے کا سبب۔ 7⃣👈 خدا کی خوشودی کا سبب۔ 8⃣👈 جنت کی قیمت۔ 9⃣👈 قبر میں انسیت کا سبب۔ 🔟👈 جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ۔ *🕋 جس نے نماز قائم کی اس نے دین قائم کیا، جس نے نماز کو چھوڑا اس نے دین کو نیست و نابود کر دیا۔* *•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•* 📚 مواعظ العددیّه، باب العاشر، ص 224 *•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•* *_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*"🌹عالمہ غیر معلمہ"* 🌹 امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں: أنتِ بِحَمدِ اللّهِ عالِمَةٌ غَيرُ مُعَلَّمَةٍ، فَهِمَةٌ غَيرُ مُفهَّمَةٍ۔ ترجمہ: [اے (پھپی اماں) !] آپ بحمدالله ایسی عالمہ ہیں جس نے کسی معلم کے سامنے زانوئے ادب تہ نہیں کیا، اور ایسی دانا اور علم والی ہیں جس نے کسی سے سیکھا نہیں۔ 📚 الإحتجاج على أهل اللجاج (للطبرسي)، ج2، ص305؛ عوالم العلوم والمعارف والأحوال من الآيات و الأخبار والأقوال، ج17، ص370، الأخبار: الصحابة و التابعين۔۔ *_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com

*_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_* *Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...* 🥏Whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i 🥏Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM 🪀https://wa.me/989029666458 🪀https://wa.me/923351870350 🎥YouTube Channel: https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy 📸InstaGram https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link 👤FaceBook Page: https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/ 👤FaceBook Group: https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share 🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com