
(پیغام اسلام)
71 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

جب سویت یونین ٹوٹا تو یوکرائن کے پاس 1900ایٹمئ وار ہیڈ تھے ایٹمی میزائل اور چھ سو کے قریب فضا میں لانچ کئے جانے والے ایٹمی وار ہیڈ تھے امریکہ کے کہنے پر یوکرائن نے ایک معاہدہ کیا اور وہ وار ہیڈ واپس کر دئیے اور امریکہ نے اس کی خفاظت کی گارنٹی دی آج آپ نے دیکھا کہ یوکرائن کے صدر کو ٹرمپ نے کیسے بے عزت کیا اور دھمکی دی کہ اگر ہم نہی تو تم کچھ نہی ہو سوچیں دس ایٹم بم بھی ان کے پاس ہوتے تو روس سمیت کسی ملک کو ہمت نا ہوتی اللہ کا شکر ادا کیجئے تمام تر مسائل کے باوجود ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں رمضان میں خاص شکر ادا کریں

امام ابوعمرو الدانی علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب السنن الواردة في الفتن وغوائلها والساعة وأشراطها میں ایک روایت نقل کی ہے جس کی سند میں اگرچہ ضعف ہے تاہم اس کا مفہوم آج کے تناظر میں بالکل درست معلوم ہوتا ہے؛ اس کے الفاظ یہ ہیں: «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى الْعُلَمَاءِ زَمَانٌ يُقْتَلُونَ فِيهِ كَمَا يُقْتَلُ اللُّصُوصُ , فَيَالَيْتَ الْعُلَمَاءَ يَوْمَئِذٍ تَحَامَقُوا» علما پہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ انھیں ڈاکوؤں کے مانند قتل کیا جائے گا؛ کاش علما اس وقت جان بوجھ کر انجان بن جائیں!

🌙🕌 🌙 *السلام عليكم ورحمة الله وبركاته* *مُبارٓكٌ علٓيْكُمْ شهر رٓمٓضٓان،* *اللهم وفقنا فيه للْصَّلاةِ وَالصِّيَامِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْآَنِ* *🌙*_ *تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال*

کون سے دین پر عمل کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : استاذ محترم مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب (مفتی و استاذ الحدیث جامعہ دارلعلوم کراچی) اکثر لوگ کہتے ہیں کہ مولانا ہم کونسے دین پر عمل کریں دیوبندی کچھ کہتے ہیں، بریلوی کچھ اورکہتے ہیں، اہلِ حدیث کچھ اور کہتے ہیں اور فلاں صاحب کچھ اور کہتے ہیں، فلاں کچھ اور کہتے ہیں شافعی یہ کہتےہیں، حنابلہ یہ کہتے ہیں میں تو ان سے ایک ہی بات کہتا ہوں کہ جو باتیں متفق علیہ ہیں تم ان پر عمل کرو اور مختلف فیہ میں تمہیں اختیار دیتا ہوں جس مسلک پہ چاہے عمل کرلو لیکن جو متفق علیہ باتیں ہیں ان پر تو عمل کرو، اچھا یہ بتاؤ فجر کی کتنی رکعتیں ہیں؟ دو یا چار؟ وہ کہتے ہیں دو (فرض) ، میں کہتا ہوں اس میں کس کا اختلاف ہے؟ دیوبندیوں کا بریلویوں کا اہلِ حدیثوں کا؟ یا مالکیہ کا شافعیہ کا حنابلہ کا؟ کس کا اختلاف ہے؟ ساری دنیا کے تمام مسلمان علماء متفق ہیں کہ فجر کی دو رکعتیں ہیں، پھر فجر کی یہ دو رکعتیں صبح صادق کے بعد طلوعِ آفتاب سے پہلے پڑھی جائیں گی اس میں کس کا اختلاف ہے؟ ظہر کی چار (فرض)، عصر کی چار(فرض)، مغرب کی تین(فرض)، عشاء کی چار (فرض)، ساری دنیا کے علماء متفق ہیں آدمی جب نماز شروع کرے گا اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھے گا یہ متفق علیہ ہے، قیام سب کے نزدیک فرض ہے، رکوع سب کے نزدیک فرض ہے، سجدہ سب کے نزدیک فرض ہے، سجدہ دو ہوتے ہیں رکوع ایک ہوتا ہے اس میں کس کا اختلاف ہے؟ زکوة کی شرح ڈھائی فیصد ہے، اس میں کس کا اختلاف ہے؟ حنفیہ کا یا مالکیہ کا؟ شافعیہ کا یا حنابلہ کا؟ دیوبندیوں کا یا بریلویوں کا یا اہلِ حدیثوں کا؟ ساری دنیا متفق ہے کہ جناب زکوة ڈھائی فیصد ہوتی ہے. رمضان کے جو روزے ہیں وہ انتیس ہوں گے یا تیس ہوں گے؟ اس میں کس کا اختلاف ہے؟ کونسا عالم ہے جو یہ کہتا ہے کہ روزے رمضان میں نہیں رکھے جاتے بلکہ جنوری میں رکھے جاتے ہیں؟ ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ حج فرانس یا انگلینڈ میں نہیں ہوتا بلکہ مکہ مکرمہ، منی اور مزدلفہ میں ہوتا ہے ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ رمضان میں نہیں ہوتا ذوالحجہ میں ہوتا ہے ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ ذوالحجہ کی پہلی تاریخ کو نہیں ہوتا آٹھ ٨ سے لے کر تیرہ ١٣ کے درمیان ہوتا ہے ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ آٹھ ٨ کو منی میں ہونا چاہیے، نو ٩ کو عرفات میں ہونا چاہیے، نو ٩ کی شام کو مزدلفہ آئیں گے، مزدلفہ کے بعد منی آئیں گے، جمرات میں رمی کی جائے گی، طوافِ زیارت کیا جائے گا ساری دنیا کے مسلمان ایک ہی طریقے سے حج کرتے ہیں ایک ہی انداز سے نماز پڑھتے ہیں بس اتنی سی بات ہے کہ کسی کا ہاتھ تھوڑا اوپر بندھا ہوتا ہے کسی ہاتھ تھوڑا نیچے بندھا ہوتا ہے یہ چند انچ کے فاصلے سے اصل نماز میں کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ دیکھیں دنیا کے تمام مسلمان اس پر متفق ہیں کہ زنا حرام ہے، شراب حرام ہے، سود حرام ہے، خنزیر کھانا حرام ہے وغیرہ. ساری دنیا کے مسلمان علماء متفق ہیں لم يخالف فيه أحد من العلماء و لا أحد من المسلمين. ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے گا، رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے گا، پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے گا کون عالم ہے جو کہتا ہے کہ ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کیا جائے گا؟ اس لیے یہ سمجھنا کہ دین مختلف فیہ ہے اور اختلافات کو ہوا دینا اور پھر ان اختلافات کی بِنا پر مسلمانوں کی تکفیر کرنا، یہ سب کا سب گمراہی کے اندر داخل ہے کیونکہ دنیا کے تمام مسلمان اصولی باتوں پر متفق ہیں. (منقول)کون سے دین پر عمل کریں ۔

*پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان*

امام غزالی روزے کے تین درجات بیان کرتے ہیں: صوم العموم: عام لوگوں کا روزہ، جو کھانے پینے اور ہم بستری سے پرہیز پر مبنی ہو۔ صوم الخصوص: خاص لوگوں کا روزہ جو اعضاء یعنی ہاتھ پیر، آنکھ ناک کی پرہیز گاری پر مبنی ہو۔ صوم خصوص الخصوص: خاص ترین لوگوں کا روزہ، جو دل کا روزہ ہو جس میں حسد، کینہ، بغض، خیانت، لالچ وغیرہ سے پرہیز گاری ہو۔ (احیاء علوم الدین)

*"سب سے بڑی جنگ میدانوں میں نہیں، انسان کے دل اور دماغ کے درمیان لڑی جاتی ہے۔"* *جب دل خواب دیکھتا ہے اور دماغ شک کرتا ہے، تو انسان اپنی ہی سوچوں میں الجھ کر رہ جاتا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں ہم یا تو اپنی کمزوریوں سے ہار جاتے ہیں، یا پھر اپنے حوصلے سے جیت جاتے ہیں۔* *زندگی کا حقیقی کمال یہ ہے کہ انسان اپنی ذات کو پہچانے، اپنی خامیوں کو قبول کرے، اور اپنے اندر وہ روشنی تلاش کرے جو اندھیروں کو شکست دے سکتی ہے۔* *خود پر قابو پانا ہی اصل کامیابی ہے، اور خود سے ہار جانا سب سے بڑا نقصان۔*

رسول اللّٰہ(ص) نے فرمایا تو جس چیز کو بھی اللّٰہ کے ڈر سے چھوڑے گا، اللّٰہ تجھے اس سے بہتر عطا کرے گا مسند احمد 8944

👈 *یہ کیلنڈر تاحیات 100 سال کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے* 👈 *تاریخ معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جو بھی تاریخ معلوم کرنی ہو سب سے پہلے اس کا سن تلاش کریں پھر دائیں طرف سن کے برابر میں مہینہ تلاش کریں پھر مہینے کے نیچے دن اور دن کے بائیں طرف برابر میں تاریخ معلوم کریں اس طریقے سے آپ لوگ کسی بھی سن کی کوئی بھی تاریخ اور دن معلوم کرسکتے ہیں*