DJ Kamal Mustafa

DJ Kamal Mustafa

171.6K subscribers

Verified Channel
DJ Kamal Mustafa
DJ Kamal Mustafa
February 1, 2025 at 10:07 AM
*حکومت پاکستان* *وزارت خزانہ* <><><><><> اسلام آباد: 31 جنوری 2025 *پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا پاکستان میں آنا اہمیت کا حامل ہے، امریکہ پاکستان کا اہم ٹریڈ پارٹنر ہے، خرم شہزاد* وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا پاکستان میں دورہ اور ان کی پاکستان میں کان کنی و معدنیات، انرجی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دلچسپی بڑی اہمیت کی حامل ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات بہت اہم ہیں،امریکہ پاکستان کا اہم ٹریڈ پارٹنر ہے، امریکی مارکیٹ کی طرف پاکستان کی ٹریڈ سرپلس ہے۔ خرم شہزاد نے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ چینل سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان کو سرمایہ کاری کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ہمارے ہاں معشیت کے حساب سے سرمایہ کاری کم ہے جس کو ہم پانج سے آٹھ فیصد بڑھا سکتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایکسپورٹ لیڈ گروتھ ہو، اس وقت ملک میں معاشی اشاریے مثبت ہیں، ہم کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی کی بات کر رہے ہیں، شرح سود میں کمی ہوئی ہے ، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، کرنسی میں استحکام اور فارن ریزورز دو ،ڈھائی سال پہلے والی سطح پر آگئے ہیں۔ خرم شہزاد نے کہا کہ گورنمنٹ سائز کو کم کرنا، ریاستی ملکیتی اداروں کو ٹھیک کرنے اور نجکاری کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، سرمایہ کار پاکستان میں جاری اسٹرکچرل ریفارمز پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، امریکی سرمایہ کاروں کا وفد بہت ٹائم پر پاکستان آیا ہے، سمارٹ اور شارپ سرمایہ کار وہاں جاتے ہیں جہاں تبدیلیاں آرہی ہوتی ہیں تانکہ وہاں سے اچھا ریٹرن ملے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، ہمارے پاس سرمایہ کاری کے لیئے سارے سیکٹر اوپن ہیں، ہم جن سیکٹرز کو ترجیح دیتے ہیں ان میں زرعی شعبہ بہت زیادہ اہم ہے اس کی پوری کی پوری ویلیو چین میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے لیئے ہمیں اپنی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے اور چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
❤️ 🙏 👍 😂 😢 😮 17

Comments