Shehbaz Sharif

Shehbaz Sharif

268.3K subscribers

Verified Channel
Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif
February 13, 2025 at 06:44 AM
*ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اب سے کچھ ہی دیر میں وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے۔* - وزیرِاعظم ہاؤس آمد پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترک صدر کا استقبال کریں گے۔ ترک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ - ترک صدر وزیرِاعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگائیں گے ترک صدر کے اعزاز میں پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔ - بعد ازاں ترک صدر اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی جس کے بعد دونوں رہنما اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل (High Level Strategic Cooperation Council) کے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ - وزیرِاعظم ہاؤس میں ہی دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوگی جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔
❤️ 👍 😂 🙏 30

Comments