Hazara Police

Hazara Police

76.1K subscribers

Verified Channel
Hazara Police
Hazara Police
February 12, 2025 at 02:00 PM
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ خالد اقبال کا دیگر لأانفورسمینٹ ایجنسیز کے افسران کے ہمراہ ضلع مانسہرہ میں جاری چائنیز پروجیکٹ سائٹس کا دورہ ، چائینیز عہدیداران سے ملاقات کی، سیکیورٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا* *چائنیز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا اور انکو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیعات میں شامل ہے ۔(ڈی پی او مانسہرہ)* تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے بالاکوٹ سرکل میں قائم چائینز کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس یو ، سپیشل برآنچ ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برآنچ اور دیگر لأانفورسمینٹ ایجنسیز کے افسران انکے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع پر چائینز عہدیداران سے ملاقات کی گئی اور ملاقات کے دوران چائینز عہدیداران نے تمام افسران کو پراجیکٹس کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے سیکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایت دیں کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزیدستحکم بنایا جائے ساتھ ہی ساتھ ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، جس پر چائینز عہدیداران نے انکے اقدام کو سراہا اور تمام لأ انفورسمینٹ ایجنسیز خصوصا مانسہرہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہارکیا۔
😮 1

Comments