
Hazara Police
February 13, 2025 at 09:33 AM
کوہستان اپر:- انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او کوہستان اپر فرمان اللہ (پی پی ایم) کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد ،
پولیس فورس کے مسائل ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال، پولیس کو دریش مسایل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری
موجودہ حالات و واقعات کیمطابق ڈیوٹی میں ایمانداری ، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ہدایات
تفصیلات کے مطابق آج ضلعی پولیس سربراہ کوہستان اپر فرمان اللہ (پی پی ایم) نے پولیس ہیڈ کوارٹر کوہستان اپر میں پولیس ملازمین کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلے دربار منعقد کیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود خان ، جملہ ایس ایچ اوز ٹریفک سٹاف ، لائن افیسر سمیت پولیس کے دیگر افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد ڈی پی او کوہستان اپر نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وردی کے وقار، عزت اور تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہر اہلکار نہ صرف امن و امان کے قیام کا ضامن ہے بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کا بھی امین ہے۔اپنے ماتحت پولیس اہلکاروں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوام کے ساتھ رویے کو مزید بہتر بنائیں اور ان کے مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کریں کسی بھی قسم کے دباؤ یا ذاتی تعلقات سے بالاتر ہو کر قانون کے مطابق سخت اور منصفانہ کارروائیاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جاے جس پولیس جوان اور آفیسر کی کسی قسم کا کوئ عرض معروض ہو وہ میری دفتر آجائیں میری دفتر کا دروازہ آپ لوگوں کیلے ہر وقت کھلا ہے اور آپ کے تمام جایز مسایل کا حل میری اولین ذمہ داری ہے
منشیات معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے علاقہ معززین، مشران اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ منشیات فروشوں، سمگلروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔شہریوں کے ساتھ بلا تفریق مساوی سلوک اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس کا فرض عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کا تحفظ ہے، اور اس مشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
"عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں، ایمانداری، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بنائیں، اور کوہستان اپر پولیس کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امن و انصاف کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔" ایس ایچ او تھانہ کرنگ بشیر داد کی منشیات کے خلاف گزشتہ روز بہترین کاروائی کرکے 19 کلو گرام چرس برآمد کرنے پر دربار میں موجود جملہ نفری نے تالیاں بجا کر داد دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس ایچ او تھانہ کرنگ بشیر داد اور انکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد ریوارڈز تقسیم کیے۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس
❤️
😮
3