
Hazara Police
February 13, 2025 at 12:47 PM
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ہزارہ ریجن پولیس
بتاریخ:۔ 13-02-2025
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج کی جانب سے منعقدہ یونیورسٹیز فیئر 2025 بطور مہمان خصوصی شرکت
طلبہ و طالبات کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے انکی دہلیز پر انکو تعلیمی شعبہ جات کے انتخاب کیلئے مواقع فراہم ہو رہے ہیں، ناصر محمود ستی
طلبہ و طالبات محنت لگن کے ساتھ کامیابی حاصل کریں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن
نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں مثلاً کھیل وغیرہ میں بھی بھرپور حصہ لیں، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن
ایبٹ آباد () ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ماڈرن ایج سکول سسٹم ایبٹ آباد میں منعقدہ یونیورسٹی فیئر2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں پر ڈائریکٹر ماڈرن ایج سکول واحد سراج،ایڈمنسٹریشن عہدیداران اور اساتذہ کرام نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں پاکستان بھر سے سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی جو کہ کالج سے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات میں تعلیمی شعبہ جات کی آگاہی اورداخلے کیلئے سہولیات فراہمی کے سلسلہ میں تشریف لائے تھے۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر طلبہ و طالبات و دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کیلئے ایسے مواقع فراہم کرنا انکے مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے یہاں پر مختلف یونیورسٹی کے نمائندگان حاضر ہوئے ہیں سر کاری و نجی یونیورسٹیوں کے کورسز کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں، یہ طلبہ و طالبات کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے ان کومختلف شعبہ جات کا انتخاب کرنے میں آسانی پیدا ہو رہی ہے ان کی دہلیز پر ہی ان کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے اس کیلئے واحد سراج صاحب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ نوجوانوں کیلئے میرا یہی پیغام ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں مثلاً کھیل وغیرہ میں بھی بھرپور حصہ لیں اور ایک کامیاب شہری کے طور پر ابھر کا سامنے آئیں۔ آپ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں،محنت لگن کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ آخر میں ڈی آئی جی ہزارہ نے یونیورسٹیوں نمائندگان میں شیلڈ و تحائف تقسیم کیے، ڈائریکٹر ماڈرن ایج سکول واحد سراج نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کو ادارے کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔
😂
1