Hazara Police

Hazara Police

76.1K subscribers

Verified Channel
Hazara Police
Hazara Police
February 14, 2025 at 08:53 AM
*انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ زوالفقار حمید کے وژن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمودستی کے احکامات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ضلع کے تمام سرکلز میں ایس پی صاحبان کا پولیس دربار کا انعقاد* *سرکل اوگی میں ایس ایس پی نزیر خان جبکہ سرکل بالاکوٹ میں ایس پی جہانزیب خان کے زیر قیادت دربار میں جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ، تفتیشی افسران اور کثیر تعداد میں لیڈی پولیس اور پولیس افسران و جوانوں کی شرکت* دربار کے دوران پولیس آفسران و اہلکاروں اور لیڈی پولیس نے تھانوں اور چوکیوں میں انتظامات، رہائش، ویلفیئر فنڈ، پروموشنز، بچوں کے لیے سہولیات، اور ٹرانسفر پوسٹنگ جیسے مسائل پیش کیے۔افسران نے حل پزیر مسائل کو موقع پر حل کیے جبکہ دیگر پیچیدہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہیکہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بلا جھجک میرے دفتر آئیں اور مجھے اپنے مسائل سنائیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ تقریبات کے اختتام پر پولیس فورس اور ملکِ پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
❤️ 👍 😢 😮 🙏 8

Comments