Hazara Police
February 15, 2025 at 03:43 AM
*مانسہرہ پولیس کی بروقت کاروائی ،مین چوک مانسہرہ میں امتیاز نامی شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو 2 گھنٹوں کے اندر پستول سمیت گرفتار کرلیا*
تفصیلات کے مطابق آج شام مانسہرہ تھانہ سٹی کی حدود مین چوک میں ساجد شاہ ولد شریف شاہ سکنہ ہڑیالہ نےامتیاز ولد میر زمان سکنہ شہلیہ پر باارادہ قتل فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں امتیاز زخمی ہوگیا جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئےانچارج کیو آر ایف ٹیم کو ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔
تھانہ سٹی پولیس اور مانسہرہ کیو آر آیف ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد شاہ ولد شریف شاہ سکنہ ہڑیالہ کو گرفتار کر لیا ملزم سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا ، وجہ عداوت زاتی دشمنی۔ پولیس کی جانب سے واقع میں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
❤️
👍
4