SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
February 12, 2025 at 06:49 PM
70 کی دہائی میں سویڈن نے کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ائیر کنڈیشنڈ بسوں کا بیڑا تحفے میں دیا، جو سرخ اور سفید رنگ کی تھیں۔ ان بسوں میں خودکار دروازے لگے ہوئے تھے اور اندر صوفہ سیٹ لگی تھیں، انتہائی آرام دہ بسیں ملی تھیں۔ پھر ہم نے ان بسوں کے ساتھ کیا حشر کیا۔ یہ بسیں رفتہ رفتہ سڑکوں سے پراسرار طور پر غائب ہو گئیں اور1974 کے بعد ایک بھی بس سڑکوں پر موجود نہیں تھی۔ سب سے پہلے ان بسوں کے ائیر کنڈیشنر اتارے گئے۔ پھر سیٹس غائب کی گئیں۔ آخر میں بسیں ھی ناپید ھو گئیں۔ کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین خود اپنا محکمہ ھی کھا گئے اور پھر قمیصیں اتار کر گلے میں روٹی لٹکا کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے نظر آئے۔ اپنے روزگار کھا بھی خود گئے اور احتجاج بھی خوب کیا۔ تازہ ترین خبروں، تجزیاتی رپورٹس اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے سب سے منفرد، اور کوئٹہ کے پہلے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے https://whatsapp.com/channel/0029Va7qpeQ9mrGinQV9iD0R
😢 👍 😂 ❤️ 22

Comments