SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
February 13, 2025 at 02:33 PM
بحریہ ٹاؤن کے خلاف نیب ریفرنس، کرپشن کے خلاف جنگ یا ایک اور سیاسی محاذ پاکستان کے ایک بڑے پراپرٹی ٹائيکون اور بحريہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں متحدہ عرب امارات ميں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہيں۔ حال ہی ميں انہوں نے دبئی ميں ايک پر تعيش ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کرنے کا اعلان کيا۔ ملک ریاض کے اس اعلان سے جہاں پراپرٹی کی خریداروں میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے، وہیں پاکستان میں ان کے خلاف نئے مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ حکومت ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات سے انہيں ڈی پورٹ کروا کر پاکستان لانے کے لیے بات چيت بھی کی جا رہی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک ریاض اپنے خلاف جاری مقدمات کی سماعت سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ پاکستان کے قومی احتساب بيورو نيب نے اپنی ايک پريس ريليز ميں نہ صرف متحدہ عرب امارات ميں ملک ریاض کے اس نئے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کيا ہے بلکہ ساتھ ہی اس منصوبے کو ملک رياض کی منی لانڈرنگ کی آمدن کا ایک حصہ بھی قرار ديا ہے۔ ساتھ ہی اس حوالے سے قومی احتساب بيورو (نيب) نے گزشتہ دس سال سے تعطل کا شکار تحقيقات کی روشنی ميں عدالت ميں بحريہ ٹاؤن کو کراچی ميں قيمتی زمين کوڑيوں کے دام الاٹ کرنے پر تين ريفرنس بھی دائر کر ديے ہیں۔ ملک رياض اپنےحاليہ ميڈيا انٹرويوز میں ان ريفرنسز کو حکومت کی انتقامی کارروائی قرار ديتے رہے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت انہيں تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانا چاہتی ہے۔ تازہ ترین خبروں، تجزیاتی رپورٹس اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے سب سے منفرد، اور کوئٹہ کے پہلے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے https://whatsapp.com/channel/0029Va7qpeQ9mrGinQV9iD0R
😂 😢 ❤️ 👍 9

Comments