M. Zahid Iqbal - PakEduCareer Educational Updates
M. Zahid Iqbal - PakEduCareer Educational Updates
February 6, 2025 at 12:39 PM
*`PakEduCareer Educational News & Updates`* 6️⃣ February, 2025 https://whatsapp.com/channel/0029VaDL9eoEwEk2fJOps31j ▪️ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رمضان کے بعد 8 اپریل سے امتحانات لینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ▪️ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل 11 فروری کو ایک اہم اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی متوقع ہے۔ ایم ڈی کیٹ کے فارمیٹ، شیڈول اور ٹیسٹ کی کنڈکشن وغیرہ سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ▪️ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) نے اپنے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ extend کردی ہے۔ اب طلبہ 09 فروری تک NET-2 کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ https://ugadmissions.nust.edu.pk/ ▪️ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور کی ویب سائٹ سے پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔ http://public-bds.uhs.edu.pk/ ▪️ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی آرڈر آف میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی کی طرف سے 03 فروری کو پرائیویٹ کالجز کی پروویژنل میرٹ لسٹ اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ضروری تصحیح کے لیے طلبہ کو وقت دیا گیا تھا۔ پرائیویٹ کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ آج رات تک اپلوڈ ہو جائے گی۔ https://www.uhs.edu.pk/privatemeritlist2024updated.php ▪️ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 05 سے لے کر گریڈ 16 تک کی ہزاروں نوکریاں ختم کردی ہیں۔ اس سے قبل محکمے کی طرف سے 50 ہزار ٹیچنگ کی نوکریاں بھی ختم کی گئی تھیں۔
❤️ 😮 6

Comments