
Educational Updates 〽️
February 5, 2025 at 07:02 PM
*وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔*
یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت بیرون ملک جانے والے افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، جو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
مزید ہر قسمی تعلیمی نیوز اور اپڈیٹس حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VabdZHD9sBI62ppBRo1c
👍
❤️
😮
😂
❌
👀
🖐
🙅♀️
27