Zaib BACK TO ALLAH 🌹Quran & Hadith Urdu translation Daily Islamic Videos Stories Dua
Zaib BACK TO ALLAH 🌹Quran & Hadith Urdu translation Daily Islamic Videos Stories Dua
February 8, 2025 at 10:03 AM
`Get ready from 14 February My Family` *اللہ کی رضا کے لیے قرآن پاک کو صحیح طریقے سے پڑھنے اور سمجھنے کا کورس: 14 فروری سے شروع!* *الحمدللہ! آج میں بہت خوشی کے ساتھ آپ سب کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جب میں نے آپ سے بغیر فیس کے قرآن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے کے کورس کے بارے میں پوچھا تھا، تو 7,000 سے زائد لوگوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ یہ دیکھ کر میرا دل خوشی سے بھر گیا کہ اتنے لوگ قرآن کو سیکھنا چاہتے ہیں۔* تو خوشخبری یہ ہے کہ ان شاء اللہ *14 فروری* سے ہم یہ کورس شروع کر رہے ہیں! اور سب سے بڑی بات یہ کہ یہ کورس پورے رمضان جاری رہے گا تاکہ ہم سب قرآن کو نہ صرف پڑھ سکیں بلکہ اس کی گہرائی میں جا کر سمجھ بھی سکیں۔ جہاں تک اس کورس کے طریقۂ کار کی بات ہے، تو ہم اس کے لیے یا تو گروپ بنائیں گے، کمیونٹی بنائیں گے، یا پھر اسی چینل پر آپ کو پڑھانا شروع کریں گے۔ اس بارے میں حتمی اعلان 14 فروری سے ایک دو دن پہلے کر دیا جائے گا۔ `ایک پیغام میرے دوستوں کے لیے:` *دوستو! زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اللہ سے جُڑ جانا ہے، اور قرآن وہ ذریعہ ہے جو ہمیں اللہ کے قریب کر دیتا ہے۔ ہم دنیا کے مختلف کاموں کے لیے وقت نکالتے ہیں، تو کیوں نہ اللہ کے کلام کو سمجھنے کے لیے بھی وقت نکالیں؟ جو آج قرآن سے جُڑ جائے گا، کل کی کامیابی اسی کے لیے ہوگی!* *تو تیار ہو جائیں، یہ موقع نہ گنوائیں! اللّٰہ ہمیں اس علم کو حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!* اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ اس چینل کا لنک شیئر کریں، کیونکہ ہم یہاں صرف اللہ کی رضا کے لیے علم بانٹ رہے ہیں، اور ہم آپ سے کسی قسم کا مالی یا دنیاوی فائدہ نہیں چاہتے۔ ہم صرف اللہ کی رضا کی خاطر یہ سب کر رہے ہیں، اس لیے اس چینل کو اپنے تمام عزیزوں، دوستوں اور گروپوں میں شیئر کریں تاکہ سب کو اس علم کا فائدہ ہو۔ ہمارے ساتھ جڑیں اور اس نیک مقصد کا حصہ بنیں! > ZB *Channel link* https://whatsapp.com/channel/0029VaODheTDp2Q8YVcoON2p
❤️ 👍 🤲 🫀 ♥️ 🤍 😂 🌸 🌹 🥰 752

Comments