Hamara Balochistan News
Hamara Balochistan News
February 15, 2025 at 11:37 AM
*سیکرٹری ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز ایجوکیشن، اور ڈپٹی کمشنر سوراب کا امتحانی مراکز کا دورہ، امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم* *سوراب: سیکرٹری ہائر سیکنڈری ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، ڈائریکٹر کالجز حسین بلوچ، ڈپٹی کمشنر سوراب، ذوالفقار علی کرار، اسسٹنٹ کمشنر گدر ڈاکٹر عمران زیب اور دیگر افیسران نے آج میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں ضلع سوراب کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات پر زور دیا۔* *دورے کے دوران سیکرٹری ہائر سیکنڈری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر کالجز نے امتحانی ہالز میں سہولیات کا معائنہ کیا اور طلبہ کو درپیش کسی بھی ممکنہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کی جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہ کیا جائے۔* *ڈپٹی کمشنر سوراب اور دیگر افیسران نے بھی مختلف امتحانی مراکز میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ محنت اور ایمانداری سے امتحانات دیں اور اپنے روشن مستقبل کی راہ ہموار کریں۔* *امتحانی مراکز کے اس دورے کے دوران طلبہ اور والدین نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔*

Comments