Punjab Education Foundation (PEF)
Punjab Education Foundation (PEF)
February 15, 2025 at 07:09 AM
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنراذلان گرلز ہائی اسکول، لودہراں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز لودہراں: اذلان گرلز ہائی اسکول میں شجرکاری مہم کا شاندار آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد ماحول کی بہتری، آلودگی کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان کا تحفہ دینا ہے۔ تقریب میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت زمین کے پھیپھڑے ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسکول کے طلبہ نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کا عزم کیا۔ اس مہم کے تحت اسکول میں مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگائے جائیں گے تاکہ طلبہ کو صاف اور تازہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اسکول انتظامیہ نے والدین اور کمیونٹی کے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحولیاتی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ #psrp #educationforall #taleem #punjabeducationfoundation #psrpphase1 #education #youngentrepreneur #pef #ngos #psrpphase2 #edtech #pef #school #punjabeducation #youngenterpreuner #empoweringeducation
❤️ 👍 11

Comments