MEDICAL HEIST
MEDICAL HEIST
February 15, 2025 at 07:36 AM
*`22 ستمبر 2024 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیپر لیک کیس میں کنٹرولر امتحانات فواد شیخ سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔`*👇🏻👇🏻 🧡 *ایف آئی اے سائبرکرائم کی عبوری رپورٹ کے مطابق پیپر لیک کرنے میں امتحانات کے کنٹرولر سمیت کئی افراد ملوث ہیں،ملزم ونود کمار نے ٹیسٹ سے قبل 22 ستمبر 2024 کو صبح 3:06 بجے ایک سے زائدواٹس ایپ گروپس میں پرچہ شیئر کیا، مذکورہ پرچہ اسد اللہ نامی فرد سے واٹس ایپ کے ذریعے سے رات 8:22:54 پر حاصل کیا گیا، انکوائری کے دوران حاصل کیے گئے وائس میسیجز میں ساجد علوی لیک پیپر کی خریداری اور تقسیم سے متعلق گفتگو کی۔* 🧡 *واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر لیک کیا گیا، فارنسک رپورٹ سے پیسوں کے لین دین کے شواہد بھی ملے، واٹس ایپ پر باہمی رابطوں، صوتی رابطوں کے تناظر میں مالی لین دین کے شواہد نے کئی افراد کی شمولیت کو ثابت کیا، گواہوں کے بیانات اور ضبط شدہ موبائل فونز کی فارنسک رپورٹ ابھی زیرِ تکمیل ہے، جس کے بعد مذکورہ اسکینڈل میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں.* https://www.express.pk/story/2747897/mdcat-ke-paper-leak-karne-main-controler-exams-samet-kai-afrad-mulawis-nikel-2747897 ln.run/Rg4M6
😢 👍 😂 😮 ❤️ 🙏 11

Comments