{🌹} تبلیغی بیانات {🌹}
{🌹} تبلیغی بیانات {🌹}
February 7, 2025 at 06:18 AM
*کتاب:دعوت وتبلیغ کے اُصول واحکام* *افادات:حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ* *نواب اور امراء اور بڑے لوگوں کی اصلاح کا ایک طریقہ* ڈھاکہ میں شہرسے دور نواب صاحب کے باغ میں میں نے وعظ کہا تو وہاں زیادہ تر نواب کے خاندان کے لوگ ڈاڑھی منڈاتے تھے میں نے کہا صاحبو! یہ تومجھے امید نہیں کہ تم میرے کہنے سے ڈاڑھی ، منڈانا چھوڑ دوگے مگر اتنا تو کرلیا کرو، کہ ہر روز سوتے وقت یہ خیال کرلیا کرو ،بلکہ زبان سے بھی یہ کلمات چپکے چپکے حق تعالیٰ سے عرض کرلیا کرو کہ اے اللہ !یہ کام بہت برا ہے ۔اے اللہ! ہم بڑے نالائق ہیں اے اللہ! ہم بڑے خبیث ہیں ۔غرض اپنے آپ کو خود ملامت کیا کرو اس سے بہت فائدہ ہوگا اور بہت جلد خودہی ڈاڑھی رکھوالوگے۔ (کلمۃ الحق:ص ۷۵) https://whatsapp.com/channel/0029VaDXXYTLCoX5JpoznR2v
❤️ 👍 3

Comments