Safeena Iqbal: Official
January 27, 2025 at 02:15 PM
عامر بن عبداللہ رحمہ اللہ مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو کچھ تیماردار آئے' وہ کیا دیکھتے ہیں کہ آپ زار و قطار رو رہے ہیں۔
سب نے کہا: آپ روتے کیوں ہیں؟ آپ تو زندگی بھر کارہائے نمایاں اور کارہائے خیر ہی سر انجام دیتے رہے ہیں.
فرمایا: "اللہ کی قسم! مجھے نہ تو دنیا کا لالچ ہے اور نہ موت سے گھبراہٹ' میں روتا اس لیے ہوں کہ سفر لمبا ہے اور زادراہ بہت تھوڑا ہے میں اسی نشیب و فراز اور کشمکش میں مبتلا ہوں یہ کہ جنت ملے گی یا جہنم!
مجھے علم نہیں کہ میں کس سفر پر روانہ ہو رہا ہوں۔"
[حیات تابعین: ۴۴]
😢
❤️
😭
🥹
🥺
👍
🙏
🤍
❤🩹
💔
229