Safeena Iqbal: Official
Safeena Iqbal: Official
January 28, 2025 at 03:17 PM
" ناصبور دل " ہو سکتا ہے اس وقت آپکا دل کسی ایسی چاہت کے تعاقب میں ہو جو اللہ کی ناپسندیدہ ہے اور ممکن ہے اسی چاہت کی چاہ آپکا امتحان ہو، اور حسرتوں کی آماجگاہ جانچ ہی تو ہوتی ہے اس چاہ کو اللہ کے لیے قربان کر دینا، رو کر یا پھر مُسکرا صبر کر لینا ایمان کو بکھرنے، روح کو گھائل ہونے اور دل کو سیاہ دیمک لگنے سے بچا سکتا ہے بس قلیل مدت کے لیے ہی تو صبر کرنا ہے عارضی چاہتوں کے لیے ابدی آسودگی کو گنواہ نہ دینا ۔ اے اُداس روح! اگر ایمان کی پرکھ میں سرخرو ہوئی ، اپنے نفس کو مشیتِ الہی سے روند دیا تو پھر ایک وقت آنے والا ہے جب جنت کے محل میں کھڑی دریچے سے باہر جھانک کر مسکراتے ہوئے نیلے آسماں کو دیکھ رہی ہوگی اور یہ سوچ دل کی گھائل روح کو مندمل کر رہی ہوگی کہ میرے تمام دکھ بہشت کی پرتاثیر ہواؤں میں سما گئے ، وہ اداسی وہ عارضی چاہتوں کو تُرک کرنے کا ملال جو لازوال لگتا تھا وہ بے انت راحتوں میں محلول ہوگیا ، میرا رب مُجھ سے راضی ہوگیا ۔ " ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے ۔ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔" سفینہ اقبال🤍
❤️ 👍 ❤‍🩹 🤍 😢 ♥️ 😭 🫀 ❤️‍🩹 🌸 172

Comments