Students' Empowered Oasis-SEO
Students' Empowered Oasis-SEO
January 30, 2025 at 02:36 PM
گدھ اور کوا بھی گوشت خور ہوتے ہیں. لیکن ہم گوشت پوست کے بنے انسان ان سے نہیں ڈرتے. کیونکہ یہ آپ کو تب ہی اپنی خوراک بنا سکتے ہیں جب آپ زندہ نہ ہوں. آپ اگر زندہ ہیں تو پھر کیا ڈر.؟ زندہ لوگ اسی لئے ان سے نہیں ڈرتے. کچھ لوگ کتوں سے ڈرتے ہیں. ماہرین کہتے ہیں کتا اگر آپ پر بھونکنا شروع کردے تو سینے پر ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جائیں. کتے کو سخت نظروں سے دیکھیں. اس کیلئے یہی کافی ہے. لیکن اگر آپ کی جسامت کم ہے تو جھک کر کوئی کنکر پتھر اٹھا لیں. بھوکا بھیڑیا بھی بڑا خطرہ ہے. لیکن اس سے بھی بھاگنا نہیں چاہئے. کیونکہ بھیڑیا بڑا شاطر جانور ہے. اسے پتہ ہے یہ آپ سے جنگ کر کے نہیں جیت سکتا اس لئے یہ چاہتا ہے آپ خوف کے مارے دوڑ لگا لیں. بھاگتا ہوئے انسان کا دفاع پھر کمزور ہو جاتا ہے. وہ دوڑے گا یا لڑے گا.؟ ایک وقت میں تو ایک ہی کام ہو سکتا ہے. شیر کیلئے بھی ماہرین حیوانات کہتے ہیں دوڑنا نہیں. کیونکہ آپ شیر چیتے کو دوڑ میں ہرا نہیں سکتے. آپ نے صرف ان کو یہ باور کرانا ہے کہ آپ ان کیلئے خطرہ نہیں. ماہرین البتہ یہ بھی کہتے ہیں کہ شیر پھر بھی نہ مانا تو اپنی گردن بچانی ہے. آپ کے آس پاس جیسے یہ جنگلی جانور پرندے ہوتے ہیں ایسے ہی ان مردار خور اور گوشت خور جانوروں کی فطرت کے انسان بھی ہوتے ہیں. کچھ گدھ نما ہوتے ہیں. یہ انتظار کرتے ہیں کب آپ زندگی سے مایوس ہوتے ہیں. کچھ کتوں کی فطرت کے ہوتے ہیں تو کچھ بھیڑئے شیر بھالو ہوں گے. ڈر کر بھاگنا لیکن کوئی حل نہیں. کسی کیلئے بھی نہیں. آپ یا تو وہ راستہ جگہ ہی چھوڑ دیں جہاں اس فطرت کے انسان ہوتے ہیں یا ڈر نکال کر ان کو باور کرادیں آپ زندہ بھی ہیں لڑ بھی سکتے ہیں اور بلاوجہ آپ کسی کیلئے کوئی خطرہ بھی نہیں.
👍 ❤️ 👙 😮 12

Comments