
Nursing Crew
January 18, 2025 at 12:25 PM
*کے ایم یو KMU INS سوآت کے طلباء کا شدید احتجاج، کیمپس گزشتہ 3 دن سے بند*
کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز (سوآت) کے طلباء نے اپنے جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے پر گزشتہ تین دن سے کیمپس کو بند کر رکھا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات عرصے سے زیر غور ہیں، لیکن کے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
طلباء کے اہم مطالبات یہ ہیں:
1. کے ایم یو KMU INS سوآت کے لیے Paid interenship کے حوالے سے ایک واضح اور فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
2. انٹرنشپ کے دوران وظیفہ کی رقم KMU INS پشاور کے طلباء کے برابر کی جائے۔
3. کے ایم یو KMU INS سوآت کے لیے 50 نشستیں مختص کی جائیں۔
4. دونوں کیمپسز، یعنی پشاور اور سوآت میں انٹرنشپ کا آغاز ایک ہی دن پر کیا جائے۔
5. کےایم یو KMU INS 100 نشستوں کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
*احتجاج کی موجودہ صورتحال* :
طلباء نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے تمام قانونی مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ کیمپس کی بندش کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر متاثر ہو چکی ہیں، اور طلباء کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
طلباء کا موقف:
طلباء کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات نہایت جائز اور قانونی ہیں۔ یہ کسی غیر ضروری مراعات کی خواہش نہیں بلکہ تعلیمی مساوات اور انصاف کی ضرورت ہے۔
انتظامیہ اور حکومت سے اپیل:
طلباء نے خیبر پختونخوا حکومت اور کے ایم یو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ انتظامیہ کی بے حسی کے باعث طلباء میں مایوسی بڑھ رہی ہے، اور اگر ان کے مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
#کے_ایم_یو_ins_سوآت_احتجاج
#طلباء_کا_انصاف
#تعلیمی_حقوق
❤️
👍
❌
👾
📢
😂
35