Azme Karachi
Azme Karachi
February 3, 2025 at 09:17 PM
کراچی کے علاقے پی ایس تیموریہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جب کہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے کارروائی کی، جس میں ڈاکووں کے ارادے ناکام بنادیے گئے، اور قانون نافذ کرنے والوں کی بروقت کارروائی سے مقامی لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ مزید مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

Comments