Azme Karachi
Azme Karachi
February 4, 2025 at 05:58 AM
*کراچی ٹریفک پولیس کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کو چالان دینے اور کم عمری میں گاڑی چلانے سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہی ہے تاکہ حادثات سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے* کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمری میں اسکول آنے اور جانے کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے کم عمر بچوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے نوجوانوں سے گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے۔ یہ گاڑیاں والدین سے تحریری طور پر ضمانت دی جانے کے بعد واپس کی جارہی ہیں کہ آئندہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کے لیے دینے سے اجتناب کریں۔ *ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمری کے 820 چالان جاری کیے گئے ہیں۔* والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کی جان و مال کی حفاظت کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں کم عمری میں گاڑی چلانے سے آپ کے بچے کسی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
👍 🇧🇬 9

Comments