
Azme Karachi
February 4, 2025 at 04:17 PM
*پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی*
*بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہورہے ہیں۔*
*عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت مزید 16 ڈالر کے اضافے سے 2815 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 294300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔*
*فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 252314 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے کے اضافے سے 3314 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42 روپے کے اضافے سے 2841 روپے کی سطح پر آگئی۔*
🇧🇬
👍
😢
3