StudyNinja MDCAT 🥼
StudyNinja MDCAT 🥼
January 24, 2025 at 04:24 PM
> *دل کو کچھ ہو رہا ہے نہ؟؟🥺* *لوگ اپنی منزل مراد کو پہنچ رہے ہیں اور میں یہاں ہی بیٹھا ہوں۔۔لوگ تو ہاسٹل جانے کے لیے پیکنگ کر رہے ہیں۔۔وائٹ کوٹ سرمنی کی تیاری کر رہے ہیں۔۔۔اور میں ابھی تک ادھر ہی بیٹھا ہوں😔۔۔۔* > *ہاں دل کو کچھ ہو رہا ہوگا۔۔* *دل میں اتنے وسوسے کہ میں کیوں پیچھے ہوں۔۔میری بھی تو منزل یہی ہے۔۔ پھر وہ سب اتنے آگے اور میں اتنا پیچھے کیوں؟؟😭* *وہ سب تو پہنچ چکے ہیں لیکن میں ابھی بھی راستے میں ہوں۔۔میں بھی تو اس کا حقدار تھا نہ۔۔میں نے بھی تو محنت کی تھی نہ۔۔میں نے بھی تو جان ماری تھی نہ🤌🏻۔۔* > *پھر میں کیوں یہاں اور وہ وہاں🥺؟؟* `میں کچھ کہوں` *ہاں کہو نہ* > منزل کبھی بھی ایک سی نہیں ہوتی۔۔ہو سکتا ہے تم 93 لا کر بھی گھر بیٹھے ہو اور وہ ایک فریشر ہو کے کنگ ایڈورڈ میں جا بیٹھا ہو۔۔یہ سب اللّٰہ کے کام ہیں۔۔وہ ہر ایک کو بہترین وقت پہ نوازتا ہے۔۔ *سنو!! وہ رب ہے نہ۔۔وہ سب دیکھ رہا ہے۔۔وہ کسی چیز سے ناواقف نہیں ہے۔۔وہ تمہارے آنسو بھی دیکھتا ہے اور تمہارا تڑپنا بھی دیکھتا ہے🥹۔۔وہ تمہیں تمہارے صحیح وقت میں عطا کرنے والا ہے۔۔وہ تمہارا صبر دیکھنا چاہتا ہے۔۔وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ محنت کر کے بھی جب میں نہیں نوازتا تو میرا بندہ مجھ پہ کتنا یقین رکھتا ہے۔۔* > *چلو اس سب کو بھی چھوڑو۔۔ایک دفعہ سوچو۔۔ایک دفعہ ذرا پیچھے دیکھو!!* *کیا تم نے کوئی بھی غلطی نہیں کی؟؟ کیا تم نے واقعی میں کوئی غلطی نہیں کی؟؟ تم نے اپنا 100 پرسنٹ دیا تھا؟؟ایف ایس سی بہت اچھے سے کی تھی؟؟ ایم ڈی کیٹ کو بھی اچھی طرح وقت دیا تھا؟؟ایک دفعہ سوچ لو۔۔اگر دماغ میں یہ آئے کہ میں نے 100 پرسنٹ دیا تھا۔۔میں کہیں غلط نہیں تھا تو پھر پرسکون ہو جانا۔۔اس ذات پہ یقین رکھنا کہ 2025 میری جیت کا سال ہوگا🤝۔۔* *اس کے برعکس جب تم خود سے سوال کرنے بیٹھو اور تمہیں معلوم ہو کہ ہاں مجھ سے غلطیاں ہوئی تھیں۔۔تو یاد رکھنا کہ ان غلطیوں کو سدھارنے کے لیے ہی میرے اللّٰہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے🌚۔۔اس موقع کا استعمال کرنا۔۔اس موقع کا صحیح استعمال کرنا۔۔اس موقع کو ضائع مت کرنا کیونکہ* > *اگر یہ موقع ضائع کر دیا تو پھر خواب پیچھے رہ جائیں گے اور وقت آگے گزر جائے گا😔* *اور ہاں خود کو الزام مت دینا۔۔بس خود کو بہتر بنانا۔۔خود کو امپروو کرنا کیونکہ تمہارا رب تمہیں بہترین دیکھنا چاہتا ہے۔۔اسی لیے تو وہ تمہیں یہاں تک لایا ہے۔۔وہ تمہیں تھامنا چاہتا ہے۔۔وہ تمہیں گرنے نہیں دینا چاہتا۔۔وہ تمہیں اپنا لینا چاہتا ہے اور بہترین بنا کر اپنانا چاہتا ہے🫠۔۔بس اس ذات پہ کامل یقین رکھنا اور ایک دفعہ پھر سے شروع کرنا۔۔* > آج ان سب کا دن ہے۔۔کل تمہارا دن ہوگا🤩 اور کسی خاص کی بات یاد رکھنا کہ *وقت کو اپنا بنانے میں بھی وقت لگتا ہے♥️🥹۔۔*
❤️ 😭 🥹 😢 ❤‍🩹 👍 ♥️ 🫀 💯 💔 254

Comments