تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
February 3, 2025 at 04:07 AM
*حضرت معاویہ کے ساتھی اور حضرت عمار رضی اللّه عنھم اور ان کے ساتھی جنت میں !* *حدثنا يزيد بن هارون (ثقہ)، عن العوام (ثقہ)، عن عمرو بن مرة(ثقہ)، عن أبي وائل (ثقہ)، قال: رأى في المنام أبو ميسرة عمرو بن شرحبيل (ثقہ) ,* *وكان من أفضل أصحاب عبد الله بن مسعود رضی اللّه عنہ , قال: رأيت كأني أدخلت الجنة , فرأيت قبابا مضروبة , فقلت: لمن هذه؟ فقيل: هذه لذي الكلاع وحوشب , وكانا ممن قتل مع معاوية يوم صفين , قال: قلت: فأين عمار وأصحابه؟ قالوا: أمامك، قلت: وكيف وقد قتل بعضهم بعضا؟ قال: قيل: إنهم لقوا الله فوجدوه واسع المغفرة , قال: فقلت: فما فعل أهل النهر؟ قال: فقيل: لقوا برحا "* *ترجمہ:* *ابو وائل کہتے ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللّه عنہ کے ایک قریبی ساتھی ابو میسرہ عمرو بن* *شرحبیل نے خواب دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا اور میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گنبد والا محل ہے۔ میں نے پوچھا کہ یہ کس کا ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ ذوالکلاع اور حوشب کا ہے۔ یہ دونوں جنگ صفین میں حضرت معاویہ کی معیت میں تھے اور شہید ہوئے تھے۔ میں نے کہا عمار اور ان کے ساتھی کہاں ہیں؟ مجھے بتایا گیا کہ وہ آپ کے سامنے ہیں۔ میں نے کہا کہ ان لوگوں نے تو ایک دوسرے کو قتل کیا تھا پھر سب جنت میں کیسے آگئے۔ مجھے بتایا گیا کہ جب وہ اللہ سے ملے تو اللہ کو انھوں نے وسیع رحمت والا پایا۔ میں نے کہا کہ اہل نہرکا کیا بنا؟ مجھے بتایا گیا کہ انھیں شدت کا سامنا ہوا۔* *[ مصنف ابن ابی شیبہ حدیث نمبر: 38998 سندہ صحیح ]* *عابد علی قادری* ✍️
❤️ 👍 😂 28

Comments