تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
February 4, 2025 at 09:09 AM
(ابتداءِ خلق سے لے کر قیامت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہمارے مددگار ہیں)
از✒️:حسن رضا حنفی
امام عبدالوہاب شعرانی رحمہ اللہ جن کی شخصیت وہابیہ کے نذدیک بھی مستند و مسلم ہے حتی کے غیر مقلدین کی مصدقہ کتاب تاریخ اہلحدیث میں ڈاکٹر بہاالدین صاحب نے امام شعرانی کا تعارف کرواتے ہوۓ لکھتے ہیں
امام ربانی شیخ عبدالوہاب شعرانی رحمہ اللہ
📘(تاریخ اہلحدیث صفحہ 495)
اب ملاحظہ فرمائیں کہ امام ربانی رحمہ اللہ کا عقیدہ
القطب الواحد الممد لجميع الأنبياء والرسل والأقطاب من حيث النشء الإنساني إلى يوم القيامة هو روح محمد صلی اللہ علیہ و سلم
یعنی قطب واحد اور تمام انبیاء علیہم السلام و رسل اور تمام قطب کی مددگار ابتدا خلق سے لے کر قیامت تک روح محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم ہے
📕(اليواقيت والجواهر في بيان عقائد الأكابر 340)
📗(جامع المسائل شیخ ابن تیمیہ صفحہ 15)
محترم قارئین!
مذکورہ عبارت کو ملاحظہ کرنے کے بعد واضح ہوا کے آئمہ سلف تو ابتدا سے لے کر قیامت تک حضور ﷺ کی ذات کو اپنا مددگار تصور کرتے ہیں
❤️
👍
✨
💚
21