تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
February 13, 2025 at 08:20 AM
گھمن صاحب اہلِ حرمین کا یہ معمول آج کا نہیں۔۔۔ بلکہ اہلِ اسلام شروع سے شب براْت مناتے آئے ہیں تیسری صدی ہجری کے بزرگ ابو عبد الله محمد بن اسحاق فاکِہی علیہ الرحمہ(المتوفی275) اپنی کتاب"احبار مکہ" میں فرماتے ہیں: "جب شبِ براءت آتی تو اہلِ مکّہ کا آج تک یہ طریقۂ کار چلا آرہا ہے کہ مرد عورتیں مسجد ِحرام شریف میں آجاتے اور نَماز ادا کرتے ہیں، طواف کرتے اور ساری رات عبادت اور تلاوتِ قراٰن میں مشغول رہتے ہیں، یہاں تک کہ مکمل قرآن ختم کرتے ہیں، ان میں بعض لوگ 100 رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرتے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے۔ زم زم شریف پیتے، اس سے غسل کرتے اور اسے اپنے مریضوں کے لئے محفوظ کر لیتے اور اس رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں سمیٹتے ہیں۔ اور اس کے متعلق کثیر احادیث بیان کرتے ہیں" (اخبار مکہ جلد3 ص84) ✍🏻غلام مرسلین عطاری
❤️ 👍 ☄️ 🌹 21

Comments