تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
February 13, 2025 at 01:47 PM
حضرت ابوبکرؓ ”صدیق“ ہیں شیعہ زاکر کی گواہی شیعہ زاکر علی بن عیسیٰ الاربلی، اپنی کتاب میں امام جعفرؓ کا نسب بیان کرتے ہوٸے لکھتا ہے! ”ام فروة بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ“۔ (کشف الغمة فی معرفة الاٸمہ، جلد 3، صحفہ 151) شیعہ زاکر علی بن عیسیٰ اربلی نے امام جعفر صادقؓ کا نسب بیان کرتے ہوٸے ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر پر آ کر حضرت ابوبکرؓ کے نام کے ساتھ ”الصدیق“ اور ”رضی اللہ عنہ“ لکھا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شیعہ زاکر بھی حضرت ابوبکرؓ کو ”صدیق“ مانتا ہے۔ ازقلم: مناظر اہلسنت وجماعت محمد ذوالقرنین الحنفی الماتریدی البریلوی
❤️ 👍 😂 21

Comments