
M.S Education News
February 6, 2025 at 11:45 AM
اشتہار برائے سکول ٹیچر انٹرنز (STIs)
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، پنجاب
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر انتظام چلنے والے ورکرز ویلفیئر سکولوں میں سکول ٹیچر ز انٹر نز (STIs) کی خدمات محدود مدت کے لیے درج ذیل شرائط پر درکار ہیں:
1. آسامی کا نام: سکول ٹیچر انگریزی (STI)
2. انٹرنز کی مدت: فروری 2025 سے گرمیوں کی تعطیلات 2025 کے آغاز تک ہوگی۔
3. عمر کی حد:
* مرد حضرات: 50 سال سے کم
* خواتین: 55 سال سے کم
4. مشاہرہ: 50,000 روپے ماہانہ
5. کم از کم تعلیمی قابلیت: ماسٹر ڈگری / بی ایس (چار سالہ ڈگری پروگرام) کم از کم سیکنڈ ڈویژن
6. طریقہ کار:
* خواہشمند خواتین و حضرات درخواست فارم جمع کروانے کے لیے اپنے اضلاع (لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، سیالکوٹ، جہلم، راولپنڈی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور لیہ) میں موجود ورکرز ویلفیئر سکولوں کے سربراہان سے رابطہ کریں۔
* سکول ٹیچنگ انٹرن پروگرام کے لیے معلومات و درخواست فارم پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ویب سائٹ http://pwwf.punjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں یا متعلقہ سکول کے دفتر سے حاصل کرکے متعلقہ سکول میں 12.02.2025 تک جمع کروائیں۔
7. اہم تاریخیں:
* عارضی میرٹ لسٹ آویزاں کرنے کی تاریخ: 13.02.2025
* انٹرویو کی تاریخ: 15.02.2025
* حتمی میرٹ لسٹ آویزاں کرنے کی تاریخ: 17.02.2025
* شکایات جمع کروانے کی آخری تاریخ: 19.02.2025 شام 05:00 بجے تک
* شکایات کا ازالہ: 21.02.2025 تک
* تقرری آرڈر جاری کرنے کی تاریخ: 22.02.2025
8. دیگر ہدایات:
* تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بوقت انٹرویو اصل تعلیمی اسناد و دیگر دستاویزات ہمراہ لائیں۔
* امیدواران کو کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
* یہ پوزیشنز محدود مدت کے لیے ہیں۔ اس مدت کی تعیناتی کو کسی صورت بھی مستقل نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، سکول ٹیچر انگریزی (STI) کو دورانیہ کی کامیاب تکمیل پر ایک سند دی جائے گی۔
* ان کا معیار، تعلیمی قابلیت اور قواعد و ضوابط کی تفصیلات و درخواست فارم پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہیں۔ http://pwwf.punjab.gov.pk
ڈائریکٹر (ایجوکیشن)
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لاہور
😮
1