M.S Education News
M.S Education News
February 11, 2025 at 01:37 PM
جماعت نہم کے امتحانی فارم کا آن لائن پورٹل 17فروری تک بند رہے گا کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ سالانہ امتحانات 2025جماعت نہم کے انرولمنٹ اور امتحانی فارم کے پرانے آن لائن پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے 17فروری تک نہم جماعت کا آن لائن پورٹل بند رہے گا۔ لہٰذا ایسے اسکول جنہوں نے نہم جماعت کے انرولمنٹ اور امتحانی فارم آن لائن جمع توکئے ہیں مگر ابھی تک فیس چالان کی ادائیگی نہیں کی ہے تو وہ پرانے فیس واؤچر سے ادائیگی ہر گز نہ کریں ایسے اسکول 18فروری سے جماعت نہم 2025 کے انرولمنٹ اور امتحانی فارم کے نئے فیس چالان واؤچر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Comments