
BSAC Official
January 29, 2025 at 03:07 PM
ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت پورے کوہ سلیمان میں کتب میلوں پر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا بلوچ معاشرے کو علم و شعور سے دور رکھنے کی سازش ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچستان کتاب کاروان ملک کے کونے کونے میں جاری ہے۔ کوہ سلیمان سے لے کر گوادر تک کتاب کاروان کے سلسلے میں ایک ماہ سے زائد کتب میلے جاری ہیں۔ لیکن ریاستی اداروں، پولیس اور حکومتی مشینری کی جانب سے مسلسل ان کتاب میلوں کو روکنے کےلیے مختلف سازشیں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے گوادر ، خاران ، نصیرآباد میں پولیس کے ذریعے کتاب میلوں کو سبوتاز کرنے کےلیے مختلف ذرائع سے طالبعلموں کو ہراساں کیا گیا، کتاب اسٹالوں کو اکھاڑ پھینکا گیا ، طالبعلموں کو گرفتار کرنے سمیت جعلی ایف آئی آر درج کیے گئے۔
اسی طرح کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں ڈیرہ غازیخان، تونسہ شریف ، بارکھان ، راجن پور اور دیگر جگہوں پر کتب میلے جاری ہیں لیکن بدقسمتی کے ساتھ کوہ سلیمان بھر میں کتاب میلوں کو روکنے کےلیے حکومتی ادارے سرگرم ہے۔ پہلے بارکھان میں ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں پولیس نے کتاب اسٹال پر دھاوا بول کر طالبعلموں کو ہراساں کرنے کے بعد اسٹال کو زبر
❤️
😢
👍
♥️
✊
21