One Paper MCQs
One Paper MCQs
January 19, 2025 at 05:40 PM
*Important URDU MCQs* *1۔ آپ بیتی سے کیا مراد ہے؟* جس میں کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی کے تجربات تحریر کرے۔ *2۔ سوانح نگاری کسے کہا جاتا ہے؟* جس میں مصنف کسی دوسری شخصیت کے حالات زندگی بیان کرے۔ *3۔ کسی تقریب، جلسے یا واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کو کیا کہا جاتا ہے؟* روداد نویسی *4۔ قصیدہ کسے کہتے ہیں؟* جس میں کسی زندہ انسان کی تعریف کی جائے۔ *5۔ مرثیہ سے کیا مراد ہے؟* جس میں شاعر کسی کی وفات پر غم کا اظہار کرے۔ *6۔ غزل کے معنی کیا ہیں؟* عورتوں سے باتیں کرنا۔ *7۔ مطلع کسے کہا جاتا ہے؟* غزل کا پہلا شعر *8۔ مقطع کسے کہتے ہیں؟* آخری شعر کو اس میں اکثر شاعر اپنا تخلص استعمال کرتے ہیں۔ *9۔ حسن مطلع کسے کہا جاتا ہے؟* مطلع کے بعد والا شعر *10۔ بیت کسے کہتے ہیں؟* جو شعر نہ مطلع ہو اور نہ ہی مقطع۔ *11۔ بیت الغزل کسے کہا جاتا ہے ؟* غزل کے بہترین شعر کو۔ *12۔ قصیدہ "قصیدہ بانت سعاد" کس کی تصنیف ہے؟* حضرت کعب بن زہیر رض *13۔ "قصیدہ بردہ شریف" کس کی تصنیف ہے؟* امام شرف الدین بوصیری *14۔ اردو زبان کا پہلا مرکز کون سا ہے؟* دہلی *15۔ خدائے سخن کس کو کہا جاتا ہے؟* میر تقی میر *Share it*
👍 ❤️ 15

Comments